حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳) — Page 261
حقائق الفرقان ۲۶۱ سُورَة الْحِجْر سُوْرَةُ الْحِجْرِ مَكَّيَّةٌ بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ - ہم اس سورۃ کو پڑھنا شروع کرتے ہیں اللہ ہی کے نام سے جو رحمن الرحیم ہے۔ - الر تِلْكَ ايْتُ الْكِتٰبِ وَقُرْآنٍ مُّبِينٍ - ترجمہ ۔ میں اللہ ہوں بار بار رسالت محمدیہ کا ثبوت دینے والا یہ محفوظ کتاب کی آیتیں ہیں اور کھلا روشن قرآن ہے۔ تفسیر - الر - انا اللہ آزی ۔ دیکھنا خدا کی وہ صفت ہے جس کا ظاہری امور کے ساتھ تعلق ہے اور علم وہ صفت جس کا باطنی امور کے ساتھ تعلق ہے۔ یا عام ہے۔ خدا تعالیٰ اس سورۃ میں ان شوخیوں و شرارتوں کا ذکر فرماتا ہے۔ جو کفار نے رسل اور ان کی جماعت سے کیں اور بتاتا ہے کہ میں ان شرارتوں کو دیکھتا ہوں ۔ الكتب ۔ کتیبہ فوج کو کہتے ہیں ۔ اللہ تعالیٰ کی کتاب دشمنوں کے مختلف حملوں اور شبہات اور بدیوں کی دافع ہوتی ہے۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۲ مورخه ۱۳ جنوری ۱۹۱۰ صفحه ۱۳۹ ) رُبَمَا يَوَدُّ الَّذِينَ كَفَرُوا لَوْ كَانُوا مُسْلِمِينَ - ترجمہ کافر بہت کچھ آرزو کریں گے کہ کاش وہ مسلمان ہو جاتے ۔ تفسیر - يَوَدُّ الَّذِينَ كَفَرُوا ۔ اس کتاب کے دلائل ایسے پختہ ہیں کہ کافروں کا بھی بعض اوقات جی کر آتا ہے کہ ہم مسلمان ہو جاویں۔ اسلام نے خدا کی کوئی ایسی صفت بیان نہیں کی جس کو پبلک کے سامنے پیش کرتے ہوئے شرم آئے۔ ہندو کہتے ہیں کہ خدا نے سور کا اوتار لیا تو انہیں اس کی کوئی توجیہ کرنی پڑتی ہے۔ اسی طرح عیسائی