حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳) — Page 260
حقائق الفرقان ۲۶۰ سُورَة إِبْرَاهِيم واحد ز بر دست کے روبرو پیش ہوں گے۔ ( فصل الخطاب المقدمہ اہل الکتاب حصہ اول صفحه ۱۴۱) يَوْمَ تُبَدَّلُ الْأَرْضُ غَيْرَ الْأَرْضِ ۔ دنیا میں تو یہ کہ یہ مشرکوں کی زمین مشرکوں کی نہیں رہے گی موجدوں کی ہو جاوے گی اور ایک تبدیل الارض حشر کے دن کا۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۲ مورخه ۱۳ جنوری ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۳۸) تُبَدَّلُ الْأَرْضُ غَيْرَ الْأَرْضِ - کفر کی سرزمین اسلام کی سرزمین بن جائے گی اور آسمان وحی کا آسمان ۔ تشحیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ ماه ستمبر ۱۹۱۳ء صفحه ۴۶۱) ۹ ۵۰ - وَ تَرَى الْمُجْرِمِينَ يَوْمَئِذٍ مُقَرَّنِينَ فِي الْأَصْفَادِ - ترجمہ ۔ اور جناب الہی سے قطع تعلق کرنے والوں کو ( متو) اس دن دیکھے گا جکڑے ہوئے بڑے رشتوں میں ۔ تفسیر - وَ تَرَى الْمُجْرِمِينَ ۔ ایسے نظارے دنیا میں دکھلائی دینے ضروری ہیں ۔ اگلے جہاں کے وعدہ تو سب قو میں کرتی ہیں ۔ ایک چوہڑا کہتا ہے کہ گل قو میں متکبر ہیں ۔ اس لئے وہ جہنم میں جائیں گی ۔ مگر ہم ہی تکبر نہیں رکھتے ۔ پس ہم ہی بہشت کے حقدار ہیں ۔ اب خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ جو محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے قطع تعلق کرنے والے ہیں ۔ ایک دن آتا ہے کہ ان کی مشکیں کسی جاویں گی ۔ چنانچہ دنیا میں بدر کے دن ایسا ہی ہوا ۔ جب دنیا میں اس کا نمونہ دکھا دیا تو آخرت میں ضرور ایسا ہوگا۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۲ مورخه ۱۳ جنوری ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۳۸) ۵۲- لِيَجْزِيَ اللهُ كُلَّ نَفْسٍ مَا كَسَبَتْ إِنَّ اللَّهَ سَرِيعُ الْحِسَابِ - ترجمہ ۔ تا کہ اللہ بدلہ دے ہر ایک جی کو اس کے کئے کا کچھ شک نہیں کہ اللہ جلد حساب لینے والا ہے۔ تا تفسیر ۔ سَرِيعُ الْحِسَابِ ۔ اسی لئے فرمایا کہ دنیا میں بھی اس کا نمونہ دکھائیں گے۔ (ضمیمه اخبار بد ر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۲ مورخه ۱۳ جنوری ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۳۸)