حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳) — Page 259
حقائق الفرقان ۲۵۹ سُورَةِ إِبْرَاهِيم ایک رئیس کو مجھ سے نقار تھا مگر میں نے اسے نصیحت کرنا چاہی ۔ اس کی مجلس میں چلا گیا۔ آخر مجھ سے پوچھا۔ کیوں آئے؟ میں نے کہا کہ آپ کا ناصح کون ہے؟ میرے تعلقات تو آپ سے ایسے نہیں ورنہ میں یہ فرض بڑے شوق سے ادا کرتا رہتا۔ پھر یہا سے ادا کرتا رہتا ۔ پھر یہ استاد کا نکتہ سنایا تو اس نے کہا ۔ جہاں میں بیٹھتا ہوں اس کے سامنے کا محراب ایک بڑے رئیس کا تھا۔ اور اس کی گھر والی ہمارے ن صاف کرتی ہے۔ ۲۔ اس مسجد میں جلسہ کے دنوں میں نماز پڑھنے لگے تو اس پڑوسی نے گالیاں دینی شروع کیں امام ( یعنی حضرت مسیح موعود علیہ السلام) نے فرمایا۔ شاہی خیمے کے پاس کسی کا محل ہونا اپنے پر شامت لانا ہی ہوتا ہے۔ یہ مسجد خدا کا شاہی خیمہ ہے۔ ایک وقت میں نے عرض کیا۔ حضور وہ تو فروخت کرتے ہیں ۔ کہا۔ میں تو دس روپے کو بھی نہیں لوں گا۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۲ مورخه ۱۳ جنوری ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۳۷ ) ۴۸- فَلَا تَحْسَبَنَّ اللهَ مُخْلِفَ وَعْدِهِ رُسُلَهُ إِنَّ اللهَ عَزِيزٌ ذُو انْتِقَامٍ - ترجمہ ۔ تو اے مخاطب ! تو ایسا خیال نہ کرنا کہ اللہ وعدہ خلافی کرے گا اپنے رسولوں سے۔ کچھ شک نہیں کہ اللہ بڑا ز بر دست بدلہ لینے والا ہے۔ تفسیر ذُو انْتِقَام ۔ بعض لوگوں نے اس صفت کو نادانی سے کراہت کیسا تھ دیکھا ہے۔ میں نے یسوعیوں سے پوچھا ہے کہ مسیح تو رحم مطلق تھے۔ مگر اپنے قاتلوں اور مخالفوں کے لئے کفارہ تو نہ ہوئے ان کے لئے تو انتقام ہی کی صفت رہے ۔ ضمیمه اخبار بد ر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۲ مورخه ۱۳ جنوری ۱۹۱۰ ء صفحہ ۱۳۷، ۱۳۸ ) ۴۹ - يَوْمَ تُبَدَّلُ الْأَرْضُ غَيْرَ الْأَرْضِ وَالسَّمَاتُ وَبَرَزُوا لِلَّهِ الْوَاحِدِ الْقَهَّارِ - ترجمہ ۔ جس دن اس زمین کے سوا اور زمین بدلی جائے گی اور آسمان بھی اور لوگ کھڑے ہوں گے واحد قھار کے سامنے۔ تفسیر ۔ جس دن بدل ڈالی جاوے گی زمین سوائے (اس موجودہ ) زمین کے اور آسمان اور اللہ