حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳) — Page 255
حقائق الفرقان ۲۵۵ سُورَةِ إِبْرَاهِيم أَنْ تَعْبُدَ الْأَصْنَامَ - میرے ایک دوست بیمار تھے۔ ان کی موت میں تین دن باقی تھے کہ کہنے لگے۔ ایک نکاح چاہتا ہوں ۔ سب نے تعجب کیا تو کہنے لگے ۔ میں تو صرف یہ چاہتا ہوں کہ کوئی لا إله إلا الله کہنے والا اور پیدا ہو جاوے۔ حالانکہ ان کی بہت اولا داس وقت بظاہر موجود تھی ۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۲ مورخه ۱۳ جنوری ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۳۷) قَالَ ابْراهِيمُ ۔ سات دعائیں ہیں۔ سات بار رب کہا ہے۔ تشحیذ الا ذبان جلد نمبر ۹ ماه ستمبر ۱۹۱۳ء صفحه ۴۶۱) رَبِّ إِنَّهُنَّ أَضْلَلْنَ كَثِيرًا مِنَ النَّاسِ ۚ فَمَنْ تَبِعَنِي فَإِنَّهُ مِنِّي وَ مَنْ عَصَانِي فَإِنَّكَ غَفُورٌ رَّحِيمٌ - - ترجمہ ۔ اے میرے رب ! ان مورتوں اور دیویوں نے بہت سے آدمیوں کو گمراہ کر دیا ہے جس نے میری پیروی کی وہ تو میرا ہے اور جس نے میری نافرمانی کی تو تو بے شک بڑا عیبوں کا ڈھانپنے والا سچی کوشش کا بدلہ دینے والا ہے۔ تفسیر اَضْلَلْنَ کا لفظ قابلِ غور ہے۔ اس لئے کہ اضلال اور گمراہ کرنے کی نسبت بتوں اور پتھروں کو دی گئی جن میں گمراہی کے خلق کرنے کا ارادی مادہ بالکل نہیں بلکہ محض بے جان بے ضرر چیزیں ہیں ۔ تصدیق براہین احمدیہ ۔ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفی صفحه (۱۱۹) رَبَّنَا إِنِّي أَسْكَنْتُ مِنْ ذُرِّيَّتِي بِوَادٍ غَيْرِ ذِي زَرْعٍ عِنْدَ بَيْتِكَ الْمُحَرَّمِ رَبَّنَا لِيُقِيمُوا الصَّلوةَ فَاجْعَلْ أَفْبِدَةً مِّنَ النَّاسِ تَهْوِي إِلَيْهِمْ وَ ارزُقُهُم مِّنَ الثَّمَرَاتِ لَعَلَّهُمْ يَشْكُرُونَ - ترجمہ ۔ اے ہمارے رب ! میں نے آباد کیا ہے اپنی اولاد سے بیابان بے کھیتی باڑی کا تیرے تعظیم والے گھر کے پاس یعنی ( کعبہ کے پاس) اے ہمارے رب ! یہ اس لئے کیا ہے تا کہ یہ نماز قائم رکھیں تو تُو آدمیوں کے دل ان کی طرف پھیر دے اور ان کو پھلوں سے روزی دے تا کہ یہ شکر گزار بن جائیں۔ تفسیر۔ اے رب میں نے بسائی ہے ایک اولا دا اپنی میدان میں جہاں کھیتی نہیں ۔ تیرے ادب