حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 256 of 548

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳) — Page 256

حقائق الفرقان ۲۵۶ سُورَة إِبْرَاهِيم والے گھر پاس۔ اے رب ہمارے تا قائم رکھیں نماز ۔ سو ر کھ بعضے لوگوں کے دل جھکتے ان کی طرف اور روزی دے ان کو میووں سے شاید وہ شکر کریں۔ اس آیت میں لوگوں کے دلوں کو ان کی طرف جھکایا ۔ عجیب قابل غور کلام ہے اور اس معزز گھر یعنی مکہ معظمہ کا ابراہیم کے زمانے سے عموما اور آنحضرت کے زمانے سے خصوصًا لاکھوں قسم کی مخلوقات کا مرجع و مرکز ہونا ۔ وعدہ الہی کے ثبوت کی بڑی بھاری دلیل ہے۔ ( فصل الخطاب لمقدمه اہل الکتاب حصہ دوم صفحه ۱۹۲) ۴۰ - اَلْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي وَهَبَ لِي عَلَى الْكِبَرِ اسْمَعِيلَ وَ اسْحَقَ إِنَّ رَبِّي لَسَمِيعُ الدُّعَاءِ - ترجمہ - جمیع حمد اللہ ہی کے لئے ہے جس نے مجھ کو بڑھاپے میں اسماعیل ( چوراسی برس میں ) اور اسحاق ( ننانوے برس میں ) عطا فرمایا۔ کچھ شک نہیں کہ میرا رب بڑا سننے والا ہے دعا کا۔ تفسير - وَهَبَ لِي عَلَى الْكِبَرِ - اسمعیل ۸۴ برس کی عمر میں پیدا ہوئے تھے اور ۹۹ برس کی عمر میں اسحق پیدا ہوئے تھے۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۲ مورخه ۱۳ جنوری ۱۹۱۰ ء صفحہ ۱۳۷) ۴۲۔ رَبَّنَا اغْفِرْ لِي وَلِوَالِدَيَّ وَلِلْمُؤْمِنِينَ يَوْمَ يَقُومُ الْحِسَابُ ۔ ترجمہ ۔ اے ہمارے رب ! میرے عیب ڈھانپ لے اور میرے ماں باپ کے اور سب ایمانداروں کے جس دن حساب قائم ہو۔ تفسیر - رَبَّنَا اغْفِرْ لِي وَلِوَالِدَى -۔ قرآن شریف میں دوسرے مقام پر فرمایا۔ - إِلَّا قَوْلَ إِبْرَاهِيمَ لِأَبِيهِ لَاسْتَغْفِرَنَّ لَكَ - الممتحنہ:۵) اس جگہ دعا میں آپ نے وَالِدَيَّ فرمایا ہے اور یہ آخر عمر کی دُعا ہے۔ اور جہاں منع ہے وہاں اب کا لفظ ہے۔ معلوم ہوا اب سے چچا مراد تھا والد نہیں ۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۲ مورخه ۱۳ جنوری ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۳۷ ) ا ہاں ایک ابراہیم کا قول تھا اپنے چا کے لئے کہ میں تیرے لئے ضرور مغفرت مانگوں گا۔