حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳) — Page 247
حقائق الفرقان ۲۴۷ سُورَةِ إِبْرَاهِيم سب میں مصیبت ہی مصبیت نظر آئے گی۔ تمہارے پیچھے۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۲ مورخه ۱۳ جنوری ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۳۶) ۲۲- وَبَرَزُوا لِلَّهِ جَمِيعًا فَقَالَ الضُّعَفُوا لِلَّذِينَ اسْتَكْبَرُوا إِنَّا كُنَّا لَكُمْ تَبَعًا فَهَلْ أَنْتُمْ مُّغْنُونَ عَنَا مِنْ عَذَابِ اللَّهِ مِنْ شَيْءٍ قَالُوا لَوْ هَدْنَا اللهُ لَهَدَيْنَكُمْ سَوَاءٌ عَلَيْنَا اَجَزِعْنَا اَمْ صَبَرْنَا مَا لَنَا مِنْ مَحِيصٍ - ترجمہ ۔ ۔ اور نکل کھڑے ہوئے اللہ کے لئے سب لوگ تو کمزور آدمیوں نے کہا مغروروں سے، بے شک ہم تو تمہارے فرمانبردار ہی تھے تو کیا تم ہم سے ہٹا سکتے ہو اللہ کے عذاب میں سے کچھ۔ وہ جواب دیتے ہیں اگر ہمیں اللہ کوئی راہ دکھائے گا تو تمہیں بتائیں گے اب تو برابر ہے ہم پر کہ ہم بے قرار ہوں یا صبر کریں ہمیں کسی طرح چھٹکارا نہیں۔ تفسیر ۔ فَقَالَ الضُّعَفُوا لِلَّذِينَ اسْتَكْبَرُوا - پھر کہیں گے کمزور بڑھائی والوں کو ہم تھے ( فصل الخطاب المقدمہ اہل الکتاب ۔ حصہ دوم صفحہ ۳۱۶) ۲۳- وَ قَالَ الشَّيْطَنُ لَمَّا قُضِيَ الْأَمْرُ إِنَّ اللَّهَ وَعَدَكُمْ وَعْدَ الْحَقِّ وَ وَعَدْتُكُمْ فَاخْلَفْتُكُمْ وَمَا كَانَ لِي عَلَيْكُم مِّنْ سُلْطَنَ إِلَّا أَنْ دَعَوْتُكُمْ فَاسْتَجَبْتُم لِي فَلَا تَلُومُونِي وَلُومُوا أَنْفُسَكُمْ مَا أَنَا بِمُصْرِخِكُمْ وَمَا أَنْتُمْ بِمُصْرِحَى إِنِّي كَفَرْتُ بِمَا أَشْرَكْتُمُونِ مِنْ قَبْلُ إِنَّ الظَّلِمِينَ لَهُمْ عَذَابٌ أَلِيمٌ - ترجمہ اور شریر ہلاک کرنے والا شیطان بولے گا جب فیصلہ ہو جائے گا کام کا ۔ اللہ نے تم سے سچا وعدہ کیا تھا اور میں نے تم سے جو وعدہ کیا تھا وہ جھوٹ تھا۔ اور تم پر میرا کچھ تسلط تو نہ تھا ہاں صرف میں نے تم کو بلایا تھا اور تم نے میرا کہا مان لیا تھا تو تم مجھے ملامت نہ کرو، ہاں اپنے آپ کو ملامت کرو نہ تو میں تمہاری فریاد کو پہنچ سکتا ہوں اور نہ تم میری فریاد کو پہنچ سکتے ہو، تم نے جو مجھے پہلے سے شریک بنایا تو بے شک میں کچھ قدر نہیں کرتا اس کی جو تم مجھے شریک بناتے رہے کچھ شک نہیں کہ بے جا کام کرنے والوں ہی کے لئے ٹیس دینے والا عذاب ہے۔ تفسیر - بِمَا أَشْرَكْتُمُونِ ۔ انکار کیا ہے۔ اس سے کہ تم میرا سانجھی ٹھہراؤ۔ میری فرماں برداری وو