حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 246 of 548

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳) — Page 246

حقائق الفرقان ۲۴۶ سُورَةِ إِبْرَاهِيم ۱۵ ۱۶ - وَ لَنُسْكِنَنَّكُمُ الْأَرْضَ مِنْ بَعْدِهِمْ ذُلِكَ لِمَنْ خَافَ مَقَادِي وَ خَافَ وَعِيدِ - وَاسْتَفْتَحُوا وَخَابَ كُلُّ جَبَّارٍ عَنِيدٍ ترجمہ ۔ ۔ اور تم کو بسائیں گے اس ملک ( یا اس کی مثال میں ) ان کے بعد ۔ یہ صلہ اس شخص کے لئے ہے جو ہمارے حضور کھڑے ہونے سے ڈرتا ہے اور میرے عذاب کے وعدے سے کا نپتا ہے۔ اور منکروں نے فتح کی دعا مانگی اور ہر ایک سرکش ضدی نامراد ہوا۔ تفسير - الأرض ۔ اور ایک زمین۔ اس کا ترجمہ ہے۔ وَ اسْتَفْتَحُوا - قضاء و قدر کا فیصلہ چاہا۔ نبی بھی دعا مانگتے ہیں اور کفار بھی فیصلہ کے لئے کوشش کرتے ہیں۔ جبار - کے معنے متکبر ۔ عَنِيدِ ۔ جو حق کا مقابلہ کرے۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۲ مورخه ۱۳ جنوری ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۳۶) ۱۷ - مِنْ وَرَابِهِ جَهَنَّمُ وَيُسْقَى مِنْ مَاءٍ صَدِيدٍ - ترجمہ۔ اور اس کے آگے جہنم ہے اور اُسے پلایا جائے گا پیپ کا پانی۔ تفسیر - من ورابہ ۔ وَرَائ کا ترجمہ ہے ۔ آگے۔ بعض وقت اس کے معنے پیچھے کے ہوتے ہیں۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۲ مورخه ۱۳ جنوری ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۳۶) ۱۸ - يَتَجَرَّعُهُ وَلَا يَكَادُ يُسِيغُهُ وَيَأْتِيهِ الْمَوْتُ مِنْ كُلِّ مَكَانٍ وَمَا هُوَ بِمَيِّتِ وَ مِنْ وَرَابِهِ عَذَابٌ غَلِيظٌ - ترجمہ ۔ اسے گھونٹ گھونٹ کر کے پیئے گا اور معلوم ایسا ہوتا ہے کہ وہ اُسے پی نہیں سکے گا اور اس پر موت آئے گی ہر طرف سے اور وہ مرتا نہیں۔ اس کے پیچھے اور بھی سخت تر عذاب ہے۔ تفسير - الموت - دکھ اور مصیبتیں ۔ دل میں بھی جسم میں بھی ، گھر، دوست ، احباب، بیوی