حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳) — Page 242
حقائق الفرقان ۲۴۲ سُورَةِ إِبْرَاهِيم کا دامن پکڑ کر توبہ کی اور دیا سلائیاں بیچنی شروع کیں اور چار پیسے سے تجارت شروع کی ۔جس کے چھ پیسے بن گئے آخر یہاں تک نفع حاصل ہوا کہ وہ ایک کوٹھی کا مالک بن گیا۔ اصل یہ ہے کہ صداقت و راستبازی پر چلے اور جو نفع مل جائے لے لے۔ یہ شکر گزاری کا نتیجہ تھا۔ ایک عورت نے مجھے طبابت میں 1 دھیلا دیا۔ جسے میں نے شکریہ سے لیا اور ہزاروں کمائے۔ تَأَذَّنَ ۔ اعلم علم دے دیا۔ بتادیا۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۱۲ مورخه ۱۳ جنوری ۱۹۱۰ صفحه ۱۳۶) شکر کرنے پر از دیا نعمت ہوتا ہے۔ لَئِن شَكَرْتُمْ لَأَزِيدَكُمْ لیکن جو شکر نہیں کرتا وہ یاد رکھے ۔ إِنَّ عَذَابِي لَشَدِيدٌ - - الحکم جلد ۷ نمبر ۴ مورخه ۳۱ جنوری ۱۹۰۳ء صفحہ ۷ ) مسلمانوں سے حمد اٹھ گیا ۔ وہ کبھی اپنی حالت پر راضی نہیں ہوتے اور نہ خدا کا شکر ادا کرتے ہیں۔ جب سے حمد و شکر اٹھا خدا تعالیٰ کا انعام بھی اٹھ گیا۔ وہ لَئِن شَكَرْتُمْ لَأَزِيدَنَّكُمْ کو نہیں سمجھے۔ تم اللہ تعالیٰ کی بہت حمد کیا کرو۔ ہماری کتاب بھی الْحَمْدُ لِلهِ سے شروع ہوتی ہے۔ ہمارے خطبے بھی الحمد سے شروع ہوتے ہیں ۔۔۔۔۔۔ اور اس حمد کے لئے اسی سے مدد طلب کرو اور اللہ کو ہر حال میں یاد رکھو۔ وہ تمہیں یاد رکھے گا۔ الفضل جلدا نمبر ۴ مورخہ ۹ جولائی ۱۹۱۳ء صفحه (۱۵) ١٠- اَلَمْ يَأْتِكُمْ نَبَوُا الَّذِينَ مِنْ قَبْلِكُمْ قَوْمِ نُوحٍ وَعَادٍ وَ ثَمُودَهُ وَ الَّذِينَ مِنْ بَعْدِهِمْ لَا يَعْلَمُهُمْ إِلَّا اللهُ جَاءَتْهُمْ رُسُلُهُمْ بِالْبَيِّنَتِ فَرَدُّوا أَيْدِيَهُمْ فِي أَفْوَاهِهِمْ وَقَالُوا إِنَّا كَفَرْنَا بِمَا أُرْسِلْتُم بِهِ وَ إِنَّا لَفِي شَكٍّ مِّمَّا تَدْعُونَنَا إِلَيْهِ مُرِيبٍ - ترجمہ ۔ کیا تم کو ان لوگوں کی خبر نہیں پہنچی جو تم سے پہلے تھے نوح اور عاد و ثمود کی قوم اور جوان کے بعد ہوئے جن کی خبر اللہ ہی کو ہے۔ آئے ان کے پاس ان کے رسول کھلے کھلے نشان لے کر تو ان کے ہاتھ ان کے منہ میں ڈال دئے اور کہنے لگے ہم کافر ہوئے تمہاری رسالت کے اور ہم ایسے شک میں