حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳) — Page 167
حقائق الفرقان ۱۶۷ سُورَةٌ هُودٍ ۱۱۵ - وَأَقِمِ الصَّلوةَ طَرَفِي النَّهَارِ وَزُلَفًا مِنَ الَّيْلِ إِنَّ الْحَسَنَتِ يُذْهِبْنَ السَّيِّاتِ ذَلِكَ ذِكْرَى لِلذَّاكِرِينَ - ترجمہ ۔ اور نمازوں کو ٹھیک درست رکھو دن کے دونوں طرف اور کچھ حصہ میں رات کے، بے شک نیکیاں دور کر دیتی ہیں برائیوں کو ۔ یہ یادگارا ہے یادرکھنے والوں کے لئے ۔ تفسیر - طرفي النَّهَارِ صبح و عصر کی نماز ۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۸ مورخه ۱۶ دسمبر ۱۹۰۹ ء صفحه ۱۲۸) اسلامی کفارات کیا ہیں ۔ گناہوں کی سزائیں ۔ گناہوں پر جرمانے اور گناہ کے پیچھے نیکی ۔ کیسا سچ ہے إِنَّ الْحَسَنَتِ يُذْهِبْنَ السَّيَّاتِ ) نیکیاں دور کر دیتی ہیں برائیوں کو ) قانونِ قدرت میں بھی دیکھو قانون قدرت کی خلاف ورزی سے جب سزائیں آتی ہیں تو اس خلاف ورزی کے بعد قانون کی متابعت اور خلاف ورزی کے نقصان پر کچھ خرچ ہی کرنا پڑتا ہے۔ ( فصل الخطاب المقدمہ اہل الکتاب ۔ حصہ اول صفحہ ۲۷) ١١٦ - وَاصْبِرُ فَإِنَّ اللَّهَ لَا يُضِيعُ أَجْرَ الْمُحْسِنِينَ - ترجمہ۔ اور نیکیوں پر جمے رہو اور بدیوں سے بچتے رہو بے شک اللہ ضائع نہیں کرتا محسنوں کا اجر۔ تفسیر - مولی کریم چونکہ شکور ہے اور علیم و خبیر ہے اس لئے وہ فرماتا ہے إِنَّ اللَّهَ لَا يُضِيعُ أَجْرَ الْمُحْسِنِينَ ۔ بے شک الله محسنین کے اجر کو ضائع نہیں فرماتا۔ محسن کسے کہتے ہیں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے احسان کی تعریف جبرئیل نے صحابہ کی تعلیم کے لئے پوچھی ہے۔ آپؐ نے فرمایا کہ احسان یہ ہے کہ تو اللہ تعالیٰ کو دیکھتا ر ہے۔ یا کم از کم یہ کہ یہ یقین کرے کہ اللہ تعالیٰ تجھ کو دیکھتا ہے۔ یہ ایک ایسا مرتبہ عظیم الشان ہے جس کے کسی نہ کسی پہلو کے حاصل ہو جانے پر انسان گناہوں سے بچ جاتا ہے۔ اور بڑے بڑے مراتب اور مدارج اللہ تعالیٰ کے حضور پالیتا ہے۔ ساری نیکیوں کا سر چشمہ اور تمام ترقیوں اور بلند پرواز گیوں کی جان اللہ تعالیٰ پر ایمان ہے۔ انسان اعلیٰ درجہ کے اخلاق فاضلہ کو حاصل ہی نہیں کر سکتا جب تک خدا تعالیٰ پر یقین نہ ہو کہ وہ ہے۔ میں اس بات کے