حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳) — Page 141
حقائق الفرقان ۱۴۱ سُورَةٌ هُودٍ ۲۰ - الَّذِينَ يَصُدُّونَ عَنْ سَبِيلِ اللهِ وَيَبْغُونَهَا عِوَجًا وَهُمْ بِالْآخِرَةِ هُمْ كَفِرُونَ ترجمہ ۔ جو روکتے ہیں اللہ کی راہ سے اور اس راہ کو ڈھونڈتے ہیں ٹیڑھے ہو کر اور یہ آخرت کے تو بالکل منکر ہی ہیں۔ تفسیر - يَبْغُونَهَا عِوَجًا ۔ بے دین ( ٹیڑھے ) رہ کر چاہتے ہیں اللہ کی راہ کو ۔ مسلمان بھی اب اس مرض میں گرفتار ہیں ۔ وَهُمْ بِالْآخِرَةِ هُمْ كَفِرُونَ ۔ ان تمام خرابیوں کی جڑا ایک ہی بات ہے کہ وہ اس بات پر یقین نہیں رکھتے کہ ایک وقت آتا ہے جب ہم کو جواب دہی کرنی پڑے گی۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۸ مورخه ۱۶ دسمبر ۱۹۰۹ ء صفحه (۱۲۵) ۲۴ إِنَّ الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّلِحَتِ وَ أَخْبَتُوا إِلَى رَبِّهِمْ أُولَئِكَ أَصْحَبُ الْجَنَّةِ هُمْ فِيهَا خُلِدُونَ - ترجمہ ۔ بے شک جن لوگوں نے اللہ کو مانا اور بھلے کام کئے اور تسلی پائی ، توجہ کی ، عاجزی کی ، اپنے رب کی طرف تو یہی لوگ جنتی ہیں وہ اس میں ہمیشہ ہمیشہ رہیں گے۔ تفسیر - إِنَّ الَّذِينَ آمَنُوا ۔ اس میں دوسرے گروہ کا ذکرفرماتا ہے جو راستبازوں کا گروہ ہے۔ أوليك أصحبُ الْجَنَّةِ - صحابہ کرام کے لئے ایک جنت تو رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی صحبت تھی کہ وہ معاصی اور ان کے بدنتائج سے بچ کر نیکیوں سے لطف اٹھاتے تھے۔ ایک شرابی ہی کو لو۔ شراب پی۔ متوالے ہوئے ۔ بدرو میں گرے۔ پاس جو نقدی تھی وہ گئی ۔ ایک بہشت اللہ پر بھروسہ اور ایمان کا ہے۔ جو مصائب میں بھی آرام بخشتا ہے۔ پھر صحابہؓ کے لئے مدینہ منورہ ایک بہشت تھا۔ پھر مکہ کی فتح اور دوسری فتوحات مثل عراق ، نجم ، شام، مصر اور وہ ممالک جن کی نسبت موسیٰ علیہ السلام