حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 140 of 548

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳) — Page 140

حقائق الفرقان ۱۴۰ سُورَةٌ هُودٍ تفسیر - أَفَمَنْ كَانَ عَلَى بَيِّنَةٍ - اللہ تعالیٰ کی طرف سے جو دین آیا۔ اس کی صداقت کے تین نشان فرمائے ۔ ایک بدینہ ۔ دوم شاہد جو اس کے اندر سے ہو یہ اہر جو اس کے اندر سے ہو یعنی ضمیر کی شہادت۔ فراست مومن ۔ مومن سوم ۔ النبي كتب مثلاً موسی کی کتاب کی شہادت۔ انبیاء و فلاسفروں میں یہ فرق ہے کہ فلاسفروں کا آپس میں ضرور فرق ہوتا ہے مگر انبیاء اصولاً سب کے سب متفق ہیں ۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۸ مورخه ۱۹ دسمبر ۱۹۰۹ ء صفحه ۱۲۵) شَاهِدٌ مِنْهُ - سچائی کے گواہ - ا۔ اللہ تعالیٰ کا مکالمہ ۔ ۲۔ وجدان صحیح ۔ ۳۔ عقل صحیح ۔ ۴۔ فطرت سلیم ۔ ۵ ۔ سنن الہیہ - ۶ ۔ اخلاق محمد یہ۔ ۷۔ اسماء الہیہ ۔ تشحیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ ماه ستمبر ۱۹۱۳ صفحه ۴۵۹) ١٩ - وَمَنْ أَظْلَمُ مِمَّنِ افْتَرَى عَلَى اللهِ كَذِبًا أُولَئِكَ يُعْرَضُونَ عَلَى رَبِّهِمْ وَ يَقُولُ الْأَشْهَادُ هَؤُلَاءِ الَّذِينَ كَذَبُوا عَلَى رَبِّهِمْ أَلَا لَعْنَةُ اللَّهِ عَلَى الظَّلِمِينَ - ترجمہ۔ اور اس سے بڑھ کر ظالم کون شخص ہو گا جو جھوٹا بہتان باندھے اللہ پر ۔ یہی لوگ ہیں جو پیش کئے جائیں گے اپنے رب کے حضور اور گواہ یہ گواہی دیں گے کہ یہی لوگ ہیں جنہوں نے جھوٹ بولا تھا اپنے رب پر ۔ ہوشیار ہو جاؤ کہ ظالم بے جا کام کرنے والوں پر ہی اللہ کی لعنت ہے۔ تفسیر۔ ہر حق کے سامنے ایک جھوٹ ہوتا ہے۔ اور ہر جھوٹ کے مقابل سچ ۔ یہاں ہر مَنْ أَظْلَمُ میں جھوٹے مفتری کا نشان اور اس کا انجام بتا تا ہے۔ أَلَا لَعْنَةُ اللَّهِ عَلَى الظَّلِمِینَ ۔ موسیٰ اور فرعون دونوں مرچکے ہیں ۔ مگر موسیٰ " پر سب علیہ الصلوۃ والسلام پڑھتے ہیں اور فرعون پر کوئی رحمت بھیجنے والا نہیں۔ ( ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۸ مورخه ۱۶ دسمبر ۱۹۰۹ ء صفحه ۱۲۵) دیکھ اللہ کی لعنت ظالموں پر ہے۔ (نورالدین بجواب ترک اسلام کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۱۵)