حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 139 of 548

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳) — Page 139

حقائق الفرقان کارساز اور نگہبان ہے۔ ۱۳۹ سُورَةٌ هُودٍ تفسیر ۔ فَلَعَلَّكَ تَارِكٌ بَعْضَ مَا يُوحَى إِلَيْكَ کئی لوگ ایسے ہیں جو اللہ تعالی کے بعض حصہ کلام کی مطلق پرواہ نہیں کرتے۔ دوسروں کی عیب چینی معمولی معمولی باتوں پر کرتے ہیں اور خود اپنے نفس پر غور نہیں کرتے کہ اہم سے اہم فرض کے تارک ہیں ۔ حضرت ابن عباس کے پاس ایک شخص آیا اور پوچھا کہ بے وجہ مکھی مارنے کا کیا قصاص ہے۔ آپ نے اس سائل کو دیکھ دیکھ کر فرمایا کہ تیرے گھر کوفے ہیں؟ اس نے کہا ہاں ۔ فرمایا۔ امام حسین کے خون کے وقت تمہیں فتوی کی ضرورت نہ تھی ؟ وَ ضَابِقٌ بِه صَدْرُكَ - جب کوئی حکم قرآنی آئے تو پھر شرح صدر سے اسے نہیں کرتے بلکہ بہانے بنانے لگتے ہیں کہ اپنی قوم کا لحاظ ہے۔ یہ بات ہے۔ وہ بات ہے۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۸ مورخه ۱۶ دسمبر ۱۹۰۹ ء صفحه ۱۲۵) بدرقاد ۹ وَ ضَابِقٌ بِهِ صَدرُكَ ۔ واعظ و ناصح جب اپنے وعظ کے لئے مناسب محل نہ دیکھے تو اس کا سینہ تنگی کرتا ہے۔ تشحیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ - ماہ ستمبر ۱۹۱۳ صفحه ۴۵۹) ۱۸ - أَفَمَنْ كَانَ عَلَى بَيِّنَةٍ مِّنْ رَّبِّهِ وَيَتْلُوهُ شَاهِدٌ مِنْهُ وَ مِنْ قَبْلِهِ كتب مُوسَى اِمَامًا وَ رَحْمَةً أُولَئِكَ يُؤْمِنُونَ بِهِ وَمَنْ يَكْفُرُ بِهِ مِنَ الْأَحْزَابِ فَالنَّارُ مَوْعِدُهُ فَلَا تَكُ فِي مِرْيَةٍ مِنْهُ إِنَّهُ الْحَقُّ مِنْ رَّبِّكَ وَ لكنَّ أَكْثَرَ النَّاسِ لَا يُؤْمِنُونَ۔ ترجمہ ۔ بھلا وہ شخص جو اپنے رب کی طرف سے بادلیل کھلے دلائل پر ہو اور پیچھے آئے گا اس کے ایک گواہی دینے والا اس کے رب کی طرف سے اور اس سے پہلے موسیٰ کی کتاب مقتدا اور رحمت ہے یہی لوگ اس نبی کو مانتے ہیں اور جو کوئی اس کا منکر ہو جماع کا منکر ہو جماعتوں میں سے تو ان کا وعدہ گاہ آگ ہے، تو اے مخاطب ! تو اس سے شبہ میں نہ پڑے بے شک وہ سچ ہے تیرے رب کی طرف سے لیکن اکثر لوگ مانتے ہی نہیں ۔