حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳) — Page 105
حقائق الفرقان ۱۰۵ سُورَة يُونُسَ لگتے ہیں حیلے ہماری نشانیوں کی تکذیب میں ، تو کہہ دے اللہ تو بہت جلد تدبیریں بنا سکتا ہے بے شک ہمارے رسول اور فرشتے لکھ رہے اور محفوظ رکھتے ہیں جو تم تدبیریں کرتے ہو۔ تفسیر - مكر - تدابیر ۔ جب کسی پر کوئی مشکل یا مصیبت بنتی ہے تو کئی طرح کے حیلے کئے جاتے ہیں ۔ چنانچہ اس کی تشریح خود فرماتا ہے - هُوَ الَّذِي يُسَيِّرُكُمْ فِي الْبَرِّ وَالْبَحْرِ میں ۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳ مورخه ۱۸ رنومبر ۱۹۰۹ ء صفحه ۱۲۰) ۲۳- هُوَ الَّذِي يُسَيِّرُكُمْ فِي الْبَرِّ وَالْبَحْرِ حَتَّى إِذَا كُنْتُمْ فِي الْفُلْكِ وَ جَرَيْنَ بِهِمْ بِرِيحٍ طَيِّبَةٍ وَ فَرِحُوا بِهَا جَاءَ تُهَا رِيحٌ عَاصِفٌ وَ جَاءَهُمُ الْمَوْجُ مِنْ كُلِّ مَكَانٍ وَظَنُّوا أَنَّهُمْ أَحِيطَ بِهِمْ دَعَوُا اللَّهَ مُخْلِصِينَ لَهُ الدِّينَ لَئِنْ أَنْجَيْتَنَا مِنْ هَذِهِ لَنَكُونَنَّ مِنَ الشَّكِرِينَ - ترجمہ ۔ وہی اللہ ہے جو تم کو خشکی اور تری میں سیر کراتا ہے یہاں تک کہ جب تم ہوتے ہو کشتیوں میں اور وہ کشتیاں لوگوں کو لے کر چلتی ہیں موافق ہوا کی مدد سے اور لوگ خوش ہوتے ہیں اس سے یکا یک آ پڑتی ہے اس پر سخت ہوا اور ان کو آلیتی ہے موج ہر ایک جگہ سے اور وہ یقین کر لیتے ہیں کہ ہم گھر گئے اس میں تو پکارنے لگے اللہ کو خالص اُسی کی اطاعت کرتے ہوئے کہ اگر تو ہم کو نجات دے گا اس سے تو ہم ضرور شکر گزار ہو جائیں گے۔ تفسير - جرين - جَرَيْنَ بِهِمْ - بهم بجائے بِكُمْ ۔ اس لئے کہ یہ لوگ خدا سے دوری میں پڑے ہیں ۔ - تشحیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ ماه ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۵۸) ۲۴- فَلَمَّا أَنْجُهُمْ إِذَا هُمْ يَبْغُونَ فِي الْأَرْضِ بِغَيْرِ الْحَقِّ يَأَيُّهَا النَّاسُ إِنَّمَا بَغْيُكُمْ عَلَى أَنْفُسِكُمْ مَتَاعَ الْحَيُوةِ الدُّنْيَا ثُمَّ إِلَيْنَا مَرْجِعُكُمْ فَتُنَبِّئُكُمْ بِمَا كُنْتُمْ تَعْمَلُونَ - ترجمہ ۔ پھر جب اللہ نے ان کو نجات دے دی تو وہ لگے شرارت کرنے ملک میں ناحق ۔ اے لوگو ! تمہاری شرارت تمہاری ہی جانوں پر ہے تھوڑا سا فائدہ اٹھانا ہے دنیا کی زندگی کا پھر تم کو ہماری طرف