حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳) — Page 106
حقائق الفرقان ١٠٦ سُورَة يُونُسَ لوٹ کر آنا ہے پھر ہم تم کو خبر کر دیں گے تمہارے کرتوتوں کی ۔ تفسیر - إِذَا هُمْ يَبْغُونَ فِي الْأَرْضِ - نادان انسان جب مشکل سے نجات پاتا ہے تو اپنی تدبیروں پر اکٹر بازی کرتا ہے۔ ایک دفعہ میری ایک بہن کا بچہ پیچش سے بیمار رہ کر مر گیا۔ میں جو گھر آیا تو اس نے مجھے کہا۔ بھائی اگر تم ہوتے تو لڑکا بچ رہتا ۔ میں نے کہا ۔ اب ایک لڑکا ہو گا اور وہ میرے سامنے پیش سے مرے گا تا ظاہر ہو کہ خدا تعالیٰ کے ارادے کے سامنے ہماری تدبیریں بیچ ہیں ۔ چنانچہ ایسا ہی ہوا۔ ایسے کلمات الہی عظمت کے خلاف ہیں۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳ مورخه ۱۸ نومبر ۱۹۰۹ ء صفحه ۱۲۰) ۲۵- إِنَّمَا مَثَلُ الْحَيُوةِ الدُّنْيَا كَمَاءِ أَنْزَلْتُهُ مِنَ السَّمَاءِ فَاخْتَلَطَ بِهِ نَبَاتُ الْأَرْضِ مِمَّا يَأْكُلُ النَّاسُ وَالْأَنْعَامُ حَتَّى إِذَا أَخَذَتِ الْأَرْضُ زُخْرُفَهَا وَازَّيَّنَتْ وَ ظَنَّ أَهْلُهَا أَنَّهُمْ قَدِرُونَ عَلَيْهَا أَتْهَا أَمْرُنَا لَيْلًا أَوْ نَهَارًا فَجَعَلْنَهَا حَصِيدًا كَانْ لَّمْ تَغْنَ بِالْأَمْسِ كَذلِكَ نُفَصِّلُ الْآيَتِ لِقَوْمٍ يَتَفَكَّرُونَ - ترجمہ۔ اس کے سوائے نہیں کہ دنیا کی زندگی کی عمدہ بات اور مثال پانی کے جیسی ہے جس کو ہم نے بادل سے برسا یا پھر مل نکلا اس سے زمین کا سبزہ جس کو لوگ کھاتے ہیں اور جانور چوپائے یہاں تک کہ جب لیا زمین نے اپنا حسن اور بناؤ کر لیا اور زمینداروں نے سمجھ لیا کہ وہ کھیتی کرنے پر قدرت پا گئے آ پہنچا ہمارا کل رات کو یا دن کو پھر ہم نے اسے کاٹ کر ڈھیر کر دیا گو یا کل یہاں کھیتی تھی ہی نہیں۔ اسی طرح ہم نشان کھول کھول کر بیان کرتے ہیں غور کرنے والی قوم کے لئے ۔ تفسیر - مَثَلُ الْحَیٰوۃ الدنیا ۔ جوانی کے دن خصوصیت سے قابل توجہ ہیں۔ ان کی مثال دیتا ہے۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳ مورخه ۱۸ نومبر ۱۹۰۹ ء صفحه ۱۲۰)