حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 103 of 548

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳) — Page 103

حقائق الفرقان ۱۰۳ سُورَة يُونُسَ ۱۸ ، ۱۹ - فَمَنْ أَظْلَمُ مِمَّنِ افْتَرَى عَلَى اللَّهِ كَذِبًا أَوْ كَذَّبَ بِأَيْتِهِ إِنَّهُ لَا يُفْلِحُ الْمُجْرِمُونَ - وَ يَعْبُدُونَ مِنْ دُونِ اللَّهِ مَا لَا يَضُرُّهُمْ وَلَا يَنْفَعُهُمْ وَ يَقُولُونَ هَؤُلَاءِ شُفَعَاؤُنَا عِنْدَ اللهِ قُلْ اثْنَبِئُونَ اللَّهَ بِمَا لَا يَعْلَمُ فِي السَّمَوتِ وَلَا فِي الْأَرْضِ سُبْحْنَهُ وَتَعَلَى عَمَّا يُشْرِكُونَ - ترجمہ ۔ پھر اُس سے بڑھ کر ظالم کون ہے جو اللہ پر جھوٹا بہتان باندھے یا اس کی آیتوں کو جھٹلا وے بے شک با مراد نہیں ہوتے قطع تعلق کرنے والے مفتری کا ذب۔ اور وہ لوگ اللہ کے سوا ایسی چیزوں کو بھی پوجتے ہیں جو انہیں نہ نقصان پہنچا سکتی ہیں نہ نفع اور کہتے ہیں یہ ہمارے حمایتی ہیں اللہ کے پاس تم کہہ دو کیا تم اللہ ہی کو سکھاتے ہو جو وہ نہیں جانتا آسمان اور زمین میں وہ پاک ذات اور عالی ہے اس سے جس کو وہ شریک کرتے ہیں ۔ تفسير لا يُفْلِحُ الْمُجْرِمُونَ ۔ یہ اپنے صدق کی دلیل دی ہے کہ میں مظفر و منصور ہوں گا اور یہ دشمن شکست یاب۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳ مورخه ۱۸ نومبر ۱۹۰۹ ء صفحه ۱۲۰) وَ يَعْبُدُونَ مِنْ دُونِ اللهِ يُشْرِكُونَ ۔ اور اللہ کو چھوڑ کر ایسوں کو پوجتے ہیں ۔ جو ان کو ضرر و نفع دے نہیں سکتے ۔ اور کہتے ہیں۔ یہ اللہ کے پاس ہمارے شفیع ہوں گے۔ تو کہ کیا تم اللہ کو وہ کچھ بتاتے ہو جو وہ آسمان وزمین میں نہیں جانتا۔ وہ تمہارے شرکوں سے بلند و برتر ہے۔ ( تصدیق براہین احمدیہ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۱۲۴) ٢٠ - وَمَا كَانَ النَّاسُ إِلَّا أُمَّةً وَاحِدَةً فَاخْتَلَفُوا وَلَوْلَا كَلِمَةٌ سَبَقَتْ مِنْ رَبِّكَ لَقُضِيَ بَيْنَهُمْ فِيمَا فِيهِ يَخْتَلِفُونَ ۔ ترجمہ ۔ سب لوگ ایک ہی رنگ میں رنگین تھے پھر الگ الگ ہوئے اختلاف کئے اور اگر پیش گوئی نہ ہوتی جو بیان ہو چکی تیرے رب کی طرف سے تو پورا فیصلہ ہو جاتا ان میں جس بات میں وہ اختلاف کر رہے تھے۔ تفسیر وَمَا كَانَ النَّاسُ إِلَّا أُمَّةً وَاحِدَةً - اس آیت میں اس امر کا بیان ہے کہ انبیاء و