حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 102 of 548

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳) — Page 102

حقائق الفرقان ۱۰۲ سُورَة يُونُسَ تَعْقِلُونَ ۔ امین کا لقب تو آپ پاہی چکے تھے ۔ ( تشحیذ الا ذبان جلدے نمبر ۵ ۔ ماہ مئی ۱۹۱۲ء صفحہ ۲۲۶) عُمُرًا مِّن قَبْلِهِ - چالیس سال کی عمر کسی بشر کے حالات کے لئے کافی ہے۔ اس میں اس شخص کی احتیاط و تقویٰ کا علم ہو سکتا ہے۔ افَلَا تَعْقِلُونَ ۔ کیا تم اس کے مقابلہ سے اپنے تئیں نہیں روکتے ۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳ مورخه ۱۸ رنومبر ۱۹۰۹ء صفحه ۱۲۰،۱۱۹) ولا ادريكُمُ ہے ۔ نہ میں تمہیں سمجھا تا یہ قرآن ۔ تشحید الا ذہان جلد ۸ نمبر ۹ ماه ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۵۸) فَقَدْ لَبِثْتُ فِيكُمْ عُمْرًا مِّنْ قَبْلِهِ أَفَلَا تَعْقِلُونَ (يونس : ۱۷) میں نے تمہارے اندر چالیس سال کا ایک لمبا زمانہ گزارا ہے ۔ میری عفت و دیانت وامانت و صداقت پر تم سب کے سب گواہ ہو اور ایک بھی نہیں جو میری پاکیزہ اور معصوم زندگی پر حرف رکھ سکے۔ یہ دعوی عرب جیسی اکھڑ ، دلیر اور معائب کو علی رؤس الا شہاد بیان کر دینے میں نہ بھیجنے والی قوم کے سامنے اس حالت میں کیا گیا جبکہ ان کی مالوف ترین چیز مذہب کو ان کے دل سے چھینے کا اعلان کیا تھا لیکن اس تحدی اور علی الاعلان چیلنج کی تردید کے لئے کسی زبان ، ہاتھ اور قلم کو جنبش نہیں ہوتی اور آج تیرہ صدیاں گزرنے کے کے بعد بعد بھی عرب جاہلیت کی پرانی تاریخوں تاریخوں ، ، ان ان کے کے واقعات واقعات اور اور اثر اشعار میں ایک بھی جملہ نہیں ملتا جو اس عدیم النظیر تحدی کو توڑ سکے۔ آپؐ کی خطرناک مخالفت کے حالات ہمارے سامنے ہیں اور وہ تاریخ دنیا سے نابود نہیں ہوگئی مگر ان تاریخوں کو پڑھ جاؤ تمہیں ایک بھی جملہ اور ایک بھی کلمہ نہیں ملے گا جس سے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی لائف پر نکتہ چینی کا موقع مل سکے۔ یہ فخر اور بجا فخر بے نظیر فخر صرف سرور عالم صلی اللہ علیہ وسلم ہی کو حاصل ہے کہ آپ کی زندگی کے تمام واقعات محفوظ ہیں ۔ آپ کے کیریکٹر کی قوت اور شوکت کا اس سے پتہ لگتا ہے کہ آپ نے اپنی پرائیویٹ زندگی کے واقعات کو بھی پبلک کرنے میں کبھی مضائقہ نہیں فرمایا۔ الحکم جلد ۲ نمبر ۳۷ مورخه ۲۱ جنوری ۱۹۳۴ ء صفحہ ۱۰)