حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 101 of 548

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۳) — Page 101

حقائق الفرقان ۱۰۱ سُورَة يُونُسَ ١٦ - وَإِذَا تُتْلَى عَلَيْهِمْ آيَاتُنَا بَيِّنَتِ قَالَ الَّذِينَ لَا يَرْجُونَ لِقَاءَنَا اثْتِ بِقُرْآنِ غَيْرِ هُذَا أَوْ بَدِّلُهُ قُلْ مَا يَكُونُ لِي أَنْ أُبَدِّلَهُ مِنْ تِلْقَائِ نَفْسِي ان اتَّبِعُ إِلَّا مَا يُوحَى إِلَى إِنِّي أَخَافُ إِنْ عَصَيْتُ رَبِّي عَذَابَ يَوْمٍ عَظِيمٍ - ترجمہ ۔ اور جب ان پر ہماری کھلی کھلی آیتیں پڑھی جاتی ہیں تو وہ لوگ کہتے ہیں جن کو یقین نہیں ہے ہم سے ملنے کا کہ کوئی اور قرآن اس کے سوا تو لا یا اس کو بدل دے۔ تو جواب دے کہ یہ میرا کام نہیں کہ میں اس کو بدل ڈالوں اپنی ذات سے میں تو اسی کا تابع ہوں جو میری طرف وحی ہوتی ہے اگر میں نافرمانی کروں میرے رب کی تو میں ڈرتا ہوں بڑے وقت کے عذاب سے۔ تفسير - قُلْ مَا يَكُونُ لِي أَنْ أُبَدِلَهُ مِنْ تِلْقَائِ نَفْسِي إِنْ أَتَّبِعُ إِلَّا مَا يُوحَى إِلَى - تو کہہ میرا کام نہیں کہ اس کو بدلوں اپنی طرف سے میں تابع ہوں اسی کا جو حکم آوے میری طرف ۔ ( فصل الخطاب المقدمه اہل الکتاب حصہ دوم - صفحه ۲۴۱) ابدله - یہ اللہ تعالیٰ کی کتاب کو کافی نہ سمجھنے کا نتیجہ ہے کہ مثنوی مولوی معنوی هست قرآن در زبان پهلوی کے جیسے شعر بنائے گئے ۔ لوگ قرآن شریف کو چھوڑ کر راگ وغیرہ کی طرف بھی لذت کے لئے توجہ کرتے ہیں ۔ مگر اس کا اثر دیر پا نہیں ہوتا۔ (ضمیمہ اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳ مورخه ۱۸ رنومبر ۱۹۰۹ء صفحه ۱۱۹) - قُلْ لَّوْ شَاءَ اللهُ مَا تَلَوْتُهُ عَلَيْكُمْ وَلَا أَدْرَكُمْ بِهِ فَقَدْ لَبِثْتُ فِيكُمْ ۱۷ وود عُمْرًا مِّنْ قَبْلِهِ أَفَلَا تَعْقِلُونَ ۔ ترجمہ ۔ تو کہہ دے کہ اگر اللہ چاہتا تو میں نہ پڑھتا وہ قرآن تم پر اور نہ تم کو واقف کراتا اس سے ( کیونکہ ) بے شک میں رہ چکا ہوں بڑی عمر اس سے پہلے تم میں تو کیا تم کو کچھ بھی عقل نہیں ہے۔ تفسیر۔ عرب کے عمائد و اہل الرائے آپ کے مکارم اخلاق کے مُقر تھے۔ آپ نے اپنے اعلیٰ کیریکٹر کا دعوٹی بڑی تحدّی سے پیش کیا اور فرما یا فقَد لَبِثْتُ فِيكُمْ عُمْرًا مِّنْ قَبْلِهِ ۖ أَفَلَا اے مولانا جلال الدین رومی کی کتاب مثنوی فارسی زبان میں قرآن ہے۔