حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۲) — Page 495
حقائق الفرقان ہی مدد کر سکتے ہیں ۔ ۴۹۵ سُورَةُ الْأَعْرَاف تفسیر - لا يَسْتَطِيعُونَ نَصْرَكُمْ ۔ وہ ان مشرکان عرب کی کچھ مدد نہ کر سکیں گے۔ - وَلَا أَنْفُسَهُمْ - ان کی اپنی بھی خبر نہیں۔ چنانچہ سب توڑے گئے ۔ قطب شمالی یا جنوبی کی دریافت کوئی بڑا کام نہیں ۔ کام تو یہ بے نظیر ہے ۔ کہ آپ نے تمام عرب میں وحدت و یک جہتی کی روح پھونک دی ۔ اور انہیں حیوان سے با اخلاق ۔ باخدا انسان بنا دیا ۔ کوئی ہے؟ جو اس کی نظیر دکھائے ۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۹ مورخه ۳۰ ستمبر ۱۹۰۹ صفحه ۱۱۰) وَهُوَ يَتَوَلَّى الصَّلِحِينَ ۔ خدا کی توتی کی علامت یہ ہے کہا ہے کہ انسان دن بدن ظلمات سے نکل کر نور کی طرف آتا ہے۔ فاتحین ، مؤرخ ، سائنس دان سب قرآن کی مخالفت میں کمر بستہ ہیں اور مسلمان خفته ! ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۹ مورخه ۳۰ ستمبر ۱۹۰۹ صفحه ۱۱۰) ١٩٩ - وَ إِنْ تَدْعُوهُمْ إِلَى الْهُدَى لَا يَسْمَعُوا وَتَرَبَّهُمْ يَنْظُرُونَ إِلَيْكَ وَهُمْ ۱۹۹ وو وور لا يُبْصِرُونَ ۔ ترجمہ ۔ ۔ اگر تم ان کو پکارو راہ راست کی طرف تو وہ سنتے نہیں ، تو ان کو دیکھتا ہے کہ وہ تیری طرف آنکھ پھاڑ پھاڑ کر دیکھ رہے ہیں ( یعنی مورتیں اور بت و مشرک) حالانکہ وہ کچھ بھی دیکھتے نہیں۔ تفسیر۔ میں نے ایک لڑکے سے پوچھا کہ آج قرآن شریف کا درس کہاں سے ہوگا تو اس نے کہا۔ میں گودس برس سے سنتا ہوں ۔ مگر مجھے کوئی دلچسپی نہیں اس لئے مجھے معلوم نہیں ۔ دوسرا جو پاس بیٹھا تھا۔ جب اس سے پوچھا تو وہ یہی کہنے لگا کہ وعلی ہذا القیاس ! مجھے خوشی بھی ہوئی اور رنج بھی ہوا۔ خوشی اس لئے کہ بہت سی مخلوق ایسی بھی ہوتی ہے جو يَنْظُرُونَ إِلَيْكَ وَهُمْ لَا يُبْصِرُونَ اور يَسْمَعُونَ وَلَا يَسْمَعُونَ کی مصداق ہے۔ غرض بعض تو ایسے ہیں جو سن کر بھی نہیں سنتے اور بعض سامعین ایسے ہیں کہ انہیں مجلس وعظ میں محض کسی کی دوستی یا کوئی ذاتی غرض لاتی ہے۔ بعض نکتہ چینی کے لئے جاتے ہیں۔ ان کا خیال واعظ کی زبان کی طرف رہتا ہے۔ بس جوں ہی کوئی انگریزی یا سنسکرت یا عربی لفظ اس کے منہ سے غلط نکل گیا تو یہ مسکرائے۔ پس ان کے سننے کا ماحصل صرف یہی ہے کہ وہ گھر میں