حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۲)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 494 of 536

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۲) — Page 494

حقائق الفرقان ۴۹۴ سُورَةُ الْأَعْرَاف ۱۹۱ - فَلَمَّا اتْهُمَا صَالِحًا جَعَلَا لَهُ شُرَكَاءَ فِيمَا اتْهُمَا فَتَعْلَى اللَّهُ عَمَّا يُشْرِكُونَ - ترجمہ ۔ پھر اللہ نے ان کو عنایت کیا قابل اور تندرست بنانے لگے اللہ کا شریک اللہ کی دی ہوئی چیز میں تو اللہ برتر ہے اس سے جو وہ شریک بناتے ہیں ۔ تفسیر - جَعَلا له شرکاء ۔ کئی ایسے لوگ ہیں جن کا یہ حال ہے۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۹ مؤرخه ۳۰ ستمبر ۱۹۰۹ ء صفحه ۱۱۰) جَعَلا لَهُ شُرَكَاء - عام میاں بی بی کا ذکر ہے نہ کہ آدم و حوا کا۔ تشخیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ ماه ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۵۶) ۱۹۶ ، ۱۹۷۔ اَلَهُمْ أَرْجُلُ يَمْشُونَ بِهَا أَمْ لَهُمْ أَيْدٍ يَبْطِشُونَ بِهَا أَمْ لَهُمْ أَعْيُنَ يُبْصِرُونَ بِهَا أَمْ لَهُمْ أَذَانَ يَسْمَعُونَ بِهَا قُلِ ادْعُوا شُرَكَاءَكُمْ ثُمَّ كِيدُونِ فَلَا تُنْظِرُون - إِنَّ وَلِي اللَّهُ الَّذِي نَزَّلَ الْكِتَبَ * وَهُوَ يَتَوَلَّى الصَّلِحِينَ - ترجمہ۔ کیا ان کے ایسے پاؤں ہیں جن سے وہ چلیں یا ان کے ہاتھ ہیں جن سے پکڑیں یا ان کی ایسی آنکھیں ہیں جن سے دیکھیں یا ان کے ایسے کان ن ہیں جن سے سنیں ، تو کہہ دے پکا رو تم اپنے شریکوں کو پھر میرے لئے کوئی تدبیر کرو اور مجھے مہلت نہ دو۔ میرا حمایتی وہی اللہ ہے جس نے کتاب اتاری اور وہی نیک بندوں کی حمایت کرتا ہے۔ تفسیر - ثم کیدون ۔ مجھ سے سب مل کر جنگ کرو اور مہلت بھی نہ دو۔ یہ جرات راستباز نبی کے سوا کسی میں نہیں ہو سکتی ۔ میں (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۹ مورخه ۳۰ ستمبر ۱۹۰۹ ء صفحه ۱۱۰) ۱۹۸ - وَالَّذِينَ تَدْعُونَ مِنْ دُونِهِ لَا يَسْتَطِيعُونَ نَصْرَكُمْ وَلَا أَنْفُسَهُمْ رود دور ينصرون - ترجمہ ۔ اور تم جس کو پکارتے ہو اللہ کے سوائے وہ نہ تو تمہاری مدد پر ہی طاقت رکھتے ہیں اور نہ اپنی