حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۲)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 493 of 536

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۲) — Page 493

حقائق الفرقان ۴۹۳ سُورَةُ الْأَعْرَاف إِنْ أَنَا إِلَّا نَذِيرٌ وَ بَشِيرٌ ۔ ہاں یہ بات ہے کہ حق کے دشمنوں کے لئے ڈرانے والا ہوں۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۹ مورخه ۳۰ ستمبر ۱۹۰۹ ء صفحه ۱۱۰) ١٩٠ - هُوَ الَّذِي خَلَقَكُم مِّنْ نَفْسٍ وَاحِدَةٍ وَ جَعَلَ مِنْهَا زَوْجَهَا لِيَسْكُنَ إلَيْهَا فَلَمَّا تَغَشْهَا حَمَلَتْ حَمْلًا خَفِيفًا فَمَرَّتْ بِهِ فَلَمَّا اثْقَلَتْ دَعَوَا اللَّهَ رَبَّهُمَا لَبِنْ آتَيْتَنَا صَالِحًا لَنَكُونَنَّ مِنَ الشَّكِرِينَ - ترجمہ ۔ وہی اللہ ہے جس نے تم کو پیدا کیا ایک ذات سے اور اسی کے نوع ( اور قسم ) سے بنایا اس کا جوڑا تا کہ تسکین پائے اس کے پاس پھر جب مرد نے جماع کیا عورت سے تو ہلکا ساحمل رہا تو اسے لئے پھری پھر جب وزن دار ہوگئی تو دونوں نے پکارا اللہ کو جو اُن کا رب ہے اگر تو ہم کو عنایت کرے گا لائق اور تندرست (بچہ) تو ہم تیرا بڑا شکر کریں گے۔ تفسیر۔ شرک بری بلا ہے۔ اس سے قوموں میں تفرقہ پڑتا ہے۔ مشرک کبھی سچے علوم کا وارث نہیں ہوتا۔ یہ سورۃ اب ختم ہوتی ہے اس لئے اخیر میں پھر رسالت مآب کی تعلیم کا خلاصہ بیان کر دیا ہے۔ جو توحید ہے۔ مِنْ نَفْسٍ وَاحِدَةٍ - ہر ایک شخص ایک آدمی کا نطفہ ہوتا ہے۔ مِنْها ۔ اس کی قسم کا۔ یہ ظاہر ہے۔ آدم زاد کے حیوانات سے نکاح نہیں ہوتے ۔ گدھی ، بکری لومڑی سے اولاد نہیں لے سکتے ۔ لِيَسْكُنَ إِلَيْهَا ۔ دوسرے مقام پر فرمایا لِتَسْكُنُوا إِلَيْهَا وَجَعَلَ بَيْنَكُمْ مَوَدَّةً وَرَحْمَةً (الروم : ۲۲) عورت ذات بوجہ اپنی کم علمی ۔ نا تجربہ کاری کے بہت ہی قابلِ رحم و قابلِ مہر بانی ہے۔ جن کے گھر میں آرام ہو اور بیوی ہو وہ بہت آرام پاتے ہیں ۔ شہوت کے بد استعمال میں کم گرفتار ہوتے ہیں ۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۹ مورخه ۳۰ ستمبر ۱۹۰۹ ء صفحه ۱۱۰)