حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۲)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 492 of 536

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۲) — Page 492

حقائق الفرقان ۴۹۲ سُورَةُ الْأَعْرَافِ پر ۔ بوجھ ہو گیا ہے آسمانوں اور زمین میں ۔ وہ تمہارے سامنے یکا یک آجائے گی وہ تجھ سے اس طرح پوچھتے ہیں گویا تو ایک بات کے سب پہلوؤں کو پوچھ چکا ہے ۔ جواب دے دے اس کے سوائے نہیں کہ اس کا علم تو اللہ ہی کے پاس ہے لیکن اکثر آدمی جانتے ہی نہیں۔ تفسير عن السَّاعَةِ - تیری کامیابی اور دشمنوں کی تباہی کا وقت۔ ثَقُلَتْ فِي السَّاتِ وَالْأَرْضِ ۔ کیا کبھی کسی نے سنا ہے کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم سے پہلے کسی کی تمام قوم اور تمام ملک سب کے سب مسلمان ہو گئے ہوں اس واسطے یہ عظیم بات ہے۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۹ مورخه ۳۰ ستمبر ۱۹۰۹ء صفحه ۱۱۰) جلد ۱۸۹ ١٨٩ - قُلْ لَا أَمْلِكُ لِنَفْسِي نَفْعًا وَ لَا ضَرًّا إِلَّا مَا شَاءَ اللَّهُ ۖ وَلَوْ كُنْتُ أَعْلَمُ الْغَيْبَ لَا تَكْثَرْتُ مِنَ الْخَيْرِ وَ مَا مَسَّنِيَ السُّوءُ إِنْ أَنَا إِلَّا نَذِيرٌ وَبَشِيرٌ لِقَوْمٍ يُؤْمِنُونَ۔ ترجمہ ۔ ۔ تو کہہ دے میں تو مالک نہیں اپنے نفس کے نفع نہ نقصان کا مگر اللہ جو چاہے اور اگر میں بڑا غیب دان ہوتا تو میں اپنے لئے بہت سی نیکیاں جمع کر لیتا اور مجھے کبھی کوئی تکلیف نہیں پہنچتی۔ میں تو صرف دشمنوں کو ڈرانے والا اور خوشخبری سنانے والا ہوں ایماندار قوم کو۔ تفسیر۔ ایک قوم ہے جو اللہ تعالیٰ کے علم میں اور تصرف میں کسی مخلوق کو بھی شریک بناتی ہے۔ بدبختی سے مسلمانوں میں بھی ایسا فرقہ ہے جو کہ پیر پرست ہے حالانکہ رسول کریم سے بڑھ کر کوئی نہیں ۔ اور وہ فرماتا ہے لا اَعْلَمُ الْغَيْبَ اور لَوْ كُنْتُ أَعْلَمُ الْغَيْبَ لَاسْتَكْثَرْتُ مِنَ الْخَيْرِ وَمَا مسني السوء پس کسی اور ولی کو کبھی یہ قدرت حاصل ہو سکتی ہے کہ اسے جانی جان کہا جاوے اور یہ سمجھا جاوے کہ وہ حاضر وغیب ہماری پکار سنتے ہیں۔ یہ جواب جود یا جاتا ہے کہ خدا تعالیٰ نے ان کو علم غیب یا تصرف ، رف دے دیا ہے، صحیح نہیں کیونکہ شرک کے معنی ہیں سانجھی سا بھی بنانا۔ خود بن جاوے یا دینے سے بنے ۔ یاد رکھو ۔ اللہ کا علم ایسا وسیع ہے کہ بشر اس کے مساوی ہو ہی نہیں سکتا۔ جو نشان اللہ تعالیٰ نے اپنی الوہیت کے لئے بطور نشان رکھے ہیں وہ کسی اور میں نہیں بنانے چاہئیں۔ ( بدر جلد ۹ نمبر ۱۲ مورخه ۱۳ جنوری ۱۹۱۰ ء صفحه (۲)