حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۲) — Page 491
حقائق الفرقان ۴۹۱ سُورَةُ الْأَعْرَاف مدعی تھا پھر تم اگلی آسمانی کتب سے موازنہ کر لو کہ یہ سلسلہ منھاج نبوت پر ہے یا نہیں؟ وَ الْأَرْضِ ۔ پھر زمین والے گواہی دے سکتے ہیں کہ میرا کریکٹر کیسا ہے اور میرے پیرو کیسے ہیں وَ أَنْ عَسَى أَنْ يَكُونَ قَدِ اقْتَرَبَ أَجَلُهُمْ - آسمان میں ایک وقت خاموشی ہوتی ہے۔ دوسرے وقت بجلی کا کوندنا۔ بادل کا گر جنا۔ اسی طرح زمین کا حال ہے۔ ایک وقت سیلاب دوسرے وقت مطلع صاف ۔ پس یہ الہاموں کا زور ۔ یہ مذہبوں کے آپس میں مباحثہ ضرور ایک مفید نتیجہ رکھتے ہیں۔ یہ جھگڑے خود گواہ ہیں اس بات کے کہ دنیا میں امن عامہ آنے والا ہے۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۹ مؤرخه ۳۰ ستمبر ۱۹۰۹ء صفحه ۱۱۰) ۱۸۷ - مَنْ يُضْلِلِ اللهُ فَلَا هَادِيَ لَهُ وَيَذَارُهُمْ فِي طُغْيَانِهِمْ يَعْمَهُونَ - ترجمہ۔ جس کو اللہ ہٹا دے تو اسے کون راہ پر لگاوے اور اللہ ان کو چھوڑ دیتا ہے تو وہ اپنی سرکشی میں دل کے اندھے ہوئے پھرتے ہیں ۔ تفسیر - مَنْ يُضْلِلِ اللهُ فَلَا هَادِيَ لَهُ ( فصل الخطاب لمقدمه اہل الکتاب حصہ دوم - صفحه ۳۲۳) مَنْ يُضْلِلِ ۔ یہ نتیجہ ہے انسان کی اپنی اختیار کردہ ضلالت کا ۔ دو خط جب زاویہ پیدا کریں گے تو جوں جوں بڑھیں گے فاصلہ بھی بڑھتا جاوے گا۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۹ مورخه ۳۰ ستمبر ۱۹۰۹ ء صفحه ۱۱۰) ۱۸۸ - يَسْتَلُونَكَ عَنِ السَّاعَةِ أَيَّانَ مُرْسُهَا قُلْ إِنَّمَا عِلْمُهَا عِنْدَ رَبِّي لا يُجَلِّيهَا لِوَقْتِهَا إِلَّا هُوَ ثَقُلَتْ فِي السَّمَوتِ وَالْأَرْضِ لَا تَأْتِيَكُمُ إِلَّا بَغْتَةً يَسْتَلُونَكَ كَأَنَّكَ حَفِيٌّ عَنْهَا قُلْ إِنَّمَا عِلْمُهَا عِنْدَ اللَّهِ وَلَكِنَّ أَكْثَرَ دروور النَّاسِ لَا يَعْلَمُونَ - ترجمہ ۔ وہ تجھ سے پوچھتے ہیں انجام کار کی گھڑی کب ہے اس کے ظہور اور قائم ہونے کا وقت تو جواب دے کہ اس کا علم تو میرے رب ہی کے پاس ہے وہی اس کو کھولے گا ظاہر کرے گا اس کے وقت لے جس کو اللہ بہکاوے ، اُسے کوئی نہیں راہ دینے والا ۔