حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۲)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 490 of 536

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۲) — Page 490

حقائق الفرقان ۴۹۰ سُورَةُ الْأَعْرَاف ۱۸۰ - وَ لَقَدْ ذَرَانَا لِجَهَنَّمَ كَثِيرًا مِّنَ الْجِنِّ وَالْإِنْسِ لَهُمْ قُلُوبٌ لَّا يَفْقَهُونَ بِهَا وَلَهُمْ أَعْيُنٌ لا يُبْصِرُونَ بِهَا وَلَهُمْ أَذَانٌ لَا يَسْمَعُونَ بِهَا أُولَئِكَ كَالْأَنْعَامِ بَلْ هُمْ أَضَلُّ أُولَئِكَ هُمُ الْغَفِلُونَ - ترجمہ ۔ اور ہم نے پیدا کیا جہنم کے لئے بہت سے بڑے آدمی اور جن اور غریب عام آدمی، اُن کے دل تو ہیں پر ان سے سمجھتے نہیں اور آنکھیں ہیں اُن سے دیکھتے نہیں اور اُن کے کان تو ہیں اُن سے سنتے نہیں۔ یہی لوگ چوپایوں کے جیسے ہیں بلکہ اُن سے بھی زیادہ بھٹکے ہوئے ۔ اور یہی لوگ غافل ہیں۔ تفسیر - لَهُمْ قُلُوب - اس آیت میں ان کے جہنمی ہونے کی وجہ بتائی۔ ( تشحیذ الا اذہان جلد ۸ نمبر ۹ ماه تمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۵۶،۴۵۵) ۱۸۱ - وَلِلَّهِ الْأَسْمَاءُ الْحُسْنَى فَادْعُوهُ بِهَا وَذَرُوا الَّذِينَ يُلْحِدُونَ فِي أَسْمَا بِهِ سَيُجْزَوْنَ مَا كَانُوا يَعْمَلُونَ ۔ ترجمہ۔ اور اللہ ہی کے سب نام اچھے ہیں تو اس کو پکا روا نہی ناموں سے اور ان کو چھوڑ دو جو بیجا دخل دیتے ہیں اُس من موہن کے ناموں میں ۔ وہ قریب ہی اپنے کرتوتوں کا بدلہ پائیں گے۔ تفسیر وَلِلَّهِ الْأَسْمَاءُ الْحُسْنی ۔ جس قسم کا عیب اور نقصان انسان میں ہو اسی کے مقابل خدا کے نام سے دعا کرے۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۹ مؤرخه ۳۰ ستمبر ۱۹۰۹ صفحه ۱۱۰) ١٨٦ - أو لَمْ يَنْظُرُوا فِي مَلَكُوتِ السَّمَوتِ وَالْأَرْضِ وَمَا خَلَقَ اللَّهُ مِنْ شَيْءٍ وَ انْ عَسَى أَنْ يَكُونَ قَدِ اقْتَرَبَ أَجَلُهُمْ فَبِأَيِّ حَدِيثٍ بَعْدَ لَا يُؤْمِنُونَ۔ ترجمہ ۔ کیا انہوں نے نہیں دیکھا آسمانوں اور زمین کی حکومت میں اور اللہ کی پیدا کی ہوئی چیزوں میں اور اس بات میں نزدیک ہے کہ ان کی موت قریب ہو گئی تو اب اس اللہ کی بات کے سوا وہ کس بات پر ایمان لائیں گے۔ تفسیر - في ملكوت السموات غور کریں کیا کوئی آسمانی بادشاہت، کلام الہی کے نزول کا اس سے پہلے