حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۲) — Page 488
حقائق الفرقان لد ٧٧ سُورَةُ الْأَعْرَافِ اور رسول کریم خاتم النبیین اور فطرت صحیح کو اللہ تعالیٰ ہی نے انسان کے لئے دنیا میں بھیجا ہے جس کی اتباع سے اهْتَدَا حاصل ہوتا ہے اور نیز قوائے نفسانی و شہوانی و غضبانی بھی انسان میں اسی اللہ تبارک تعالیٰ نے پیدا کیے ہیں جن کی پیروی سے انسان گمراہ ہو جاتا ہے۔اس لئے اسناد ہدایت اور اضلال کی طرف اللہ تعالیٰ کی کی جاتی ہے۔ یہ مطلب نہیں ہے کہ انسان کو اپنے افعال اختیار یہ میں کچھ دخل ہی نہ ہووے اور محض مجبور ہی ہو۔ گلا وحاشا ور نہ پھر انہیں آیات میں فَانْسَلَخَ أَخْلَدَ إِلَى الْأَرْضِ كَذَّبُوا بِايْتِنَا ۔۔۔۔۔۔ يَظْلِمُون وغیرہا کی اسناد انسان کی طرف کیوں کی گئی ہے یعنی جبکہ انسان سے یہ امور قبیح وقوع میں آجاتے ہیں تو پھر اللہ تعالیٰ کی طرف سے اضلال یعنی منزل مقصود کو نہ پہنچانا ہی ظہور میں آتا ہے ۔ اور اگر بندہ اتباع ہدایات الہیہ میں سعی وکوشش کرتا ہے تو اس کے لئے انہیں آیات کے قبل یہ فرمایا گیا ہے کہ وَ الَّذِينَ يُمَسِكُونَ بِالْكِتَبِ وَ أَقَامُوا الصَّلوةَ إِنَّا لَا نُضِيعُ أَجْرَ الْمُصْلِحِينَ (الاعراف: (۱۷) ۔ ( بدر جلد ۲ نمبر ۲۱ مورخه ۲۴ رمتی ۱۹۰۶ ء صفحه ۹ تا ۱۱) ١٧٦ - وَاتْلُ عَلَيْهِمْ نَبَأَ الَّذِي آتَيْنَهُ ايْتِنَا فَا نُسَلَخَ مِنْهَا فَاتَّبَعَهُ الشَّيْطَنُ فَكَانَ مِنَ الْغَوِينَ - ترجمہ۔ اور سنا ان کو اس شخص کا حال جس کو دی تھی ہم نے اپنی آیتیں پھر وہ الگ ہو گیا ان سے اور اس کے پیچھے لگا شیطان تو وہ گم راہوں میں سے ہو گیا۔ تفسیر - اتينه ايتنا کچھ کتاب دی ۔ فَانْسَلَخَ مِنْهَا ۔ اس پر عمل نہ کیا۔ الگ ہو گیا۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۹ مورخه ۳۰ ستمبر ۱۹۰۹ ء صفحه ۱۱۰) لے اور جو لوگ مضبوطی سے پکڑے ہوئے ہیں کتاب اور نماز کو ٹھیک درست رکھتے ہیں۔ تو ہم ضائع نہیں کریں گے ثواب سنوار والوں کا ۔