حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۲)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 482 of 536

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۲) — Page 482

حقائق الفرقان لد ١٧ سُورَةُ الْأَعْرَافِ ہو اور لفظ غوغا کا مادہ بھی یہی خوایتہ ہے جو جنگ وجدال اور شوروشر پر دال ہے بخلاف لفظ غبی کے کیونکہ اس کے مفہوم میں صرف سادگی اور بے وقوفی داخل ہے۔ لاغیر ۔ دیکھو صراح، صحاح وغیرہ کو ۔ چوتھی مذمت ایسے مکذب کی یہ فرمائی گئی ہے کہ وہ زمین ہی میں لگ گیا یعنی دس گیا اور چپک گیا۔ تفسیر کبیر وغیرہ میں لکھا ہے کہ قَالَ اصْحَابُ الْعَرَبِيَّةِ أَصْلُ الْإِخْلَادِ النُّزُوْمُ عَلَى التَّوَامِ وَكَأَنَّهُ قِيلَ لَزِمَ الْمَيْلُ إِلَى الْأَرْضِ وَمِنْهُ يُقَالُ اخْلَدَ فَلَانُ بِالْمَكَانِ إِذَا لَزِمَ الْإِقَامَةَ بِه - پانچویں مذمت اس کی یہ فرمائی گئی ہے کہ کتے کے ساتھ اس کو تشبیہ دی گئی جو اخس الحیوانات ہے۔ چھٹی مذمت ایسے مکذب کی یہ ارشاد ہوئی کہ کتے کی اس حالت کے ساتھ اس کی حالت مشابہ ہے جو بدترین حالت ہے یعنی زبان نکال کر ہانپتے رہنا۔ وہ بھی ہر ایک حال میں خواہ اس کو کسی شکار کرنے کے لئے دوڑا یا جاوے یا نہ دوڑایا جاوے مگر زبان نکال کر وہ ہانپتا ہی رہتا ہے۔ پھر خود ہی اللہ تبارک و تعالیٰ نے افعال ذم کے ساتھ اس مثل کی مذمت فرمائی کہ یہ مثل ایسے مکذبین کی بہت ہی بری مثل ہے وغیرہ وغیرہ۔ اس بیان سے یہ تو ثابت ہو گیا کہ انبیائے اولوالعزم کے وقت میں بھی ایسے مکذب گزرے ہوئے ہیں جو سب طرح کے نشانات دیکھ کر بلکہ خودان نشانوں سے مامورمن اللہ کی حقیقت کو ثابت کر کر تصدیق کر چکے تھے جس پر الفاظ اتينه ايتنا (الاعراف: ۱۷۶) دال ہیں پھر بھی وہ مکذب ہو گئے ہیں جن کی نسبت اللہ تعالیٰ نے ان آیات میں اس قدر مذمت فرمائی ہے کہ اس سے بڑھ کر کسی اور مکذب کی شاید ہی فرمائی ہو اور یہ سنت اللہ قدیم سے جاری ہے۔ اب دریافت طلب یہ امر ہے کہ حضرت مسیح کے وقت میں موافق اسی سنت اللہ کے کوئی ایسا فرد کامل مکذبوں کا بھی موجود ہے یا نہیں ۔ جواب اس کا یہی ہے۔ کہ کئی شخص موجود ہو گئے ہیں۔ دور کیوں جاتے ہو۔ دیکھو ایک تو وہ جس نے ریویو براہین احمدیہ کا لکھا اور تائید و تصدیق میں کوئی اے عرب کہتے ہیں اخلاد کی اصل ہمیشہ کے لئے چمٹ جانا اور گویا کہا گیا ہے۔ زمین کی طرف جھکاؤ نے لُزُوم اختیار کر لیا۔ مستقلاً ہو گیا اور اسی سے اخْلَدَ فُلَانٌ بِالْمَكَانِ کہا جاتا ہے۔ فلاں نے اس جگہ مستقل رہائش اختیار کر لی۔ ے جس کو دی تھی ہم نے اپنی آیتیں ۔