حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۲)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 473 of 536

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۲) — Page 473

حقائق الفرقان ۴۷۳ گے ) تمہاری خطائیں بخش دیں گے قریب ہی محسنوں کو ہم بہت کچھ دیں گے۔ تفسیر - حطة - استغفار جس کا نتیجہ تَغْفِرُ لَكُمْ خَطِيتِكُمْ ہے۔ سُورَةُ الْأَعْرَاف سُجَّدًا ۔ فرماں برداری جس کا نتیجہ سَنَزِيدُ الْمُحْسِنِينَ ہوگا ۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۹ مورخه ۳۰ ستمبر ۱۹۰۹ صفحه ۱۰۹) ١٦٣ - فَبَدَّلَ الَّذِينَ ظَلَمُوا مِنْهُمْ قَوْلًا غَيْرَ الَّذِي قِيلَ لَهُمْ فَأَرْسَلْنَا عَلَيْهِمْ رِجْرًا مِّنَ السَّمَاءِ بِمَا كَانُوا يَظْلِمُونَ - ترجمہ۔۔ تو بدل دیا اُن میں سے بے جا کام کرنے والوں نے بات کو اس کے سوائے جو اُن سے کہی گئی تھی تو ہم نے بھیج دی ان پر بلائے آسمانی کیونکہ وہ بے جا کام کرنے والے تھے۔ تفسير - مِنَ السَّمَاءِ - اٹل۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۹ مورخه ۳۰ ستمبر ۱۹۰۹ صفحه ۱۰۹) فَأَرْسَلْنَا عَلَيْهِمْ رِجْرًا مِنَ السَّمَاءِ " ( فصل الخطاب لمقدمہ اہل الکتاب حصہ دوم صفحہ ۳۱۳) ۱۶۴ - وَسُلُهُمْ عَنِ الْقَرْيَةِ الَّتِي كَانَتْ حَاضِرَةَ الْبَحْرِ إِذْ يَعْدُونَ فِي السَّبْتِ إِذْ تَأْتِيهِمْ حِيتَانُهُمْ يَوْمَ سَبْتِهِمْ شُرَّعًا وَ يَوْمَ لَا يَسْبِتُونَ لَا تَأْتِيهِمْ كَذلِكَ نَبْلُوهُم بِمَا كَانُوا يَفْسُقُونَ ۔ ترجمہ ۔ اور پوچھ لے ان سے اس بستی کا حال جو سمندر کے کنارے کے قریب تھی ان لوگوں نے آرام کے دنوں میں اللہ جل شانہ کی بڑی مخالفت کی جب آنے لگیں ان کے پاس مچھلیاں ان کے آرام کے دنوں میں پانی کے اوپر اور جب آرام کے دن نہ ہوں یعنی ( خشک سالیوں میں ) تو نہیں آتی تھیں ان کے پاس۔ اسی طرح ہم ان کو آزمانے لگے کیونکہ وہ نا فرمان تھے۔ تفسیر یہودیوں، عیسائیوں کی باتیں مسلمانوں کی نصیحت کے لئے ہیں۔ عَنِ الْقَرْيَةِ - ا۔ یاردن (اردن ۔ ناشر ) کے کنارے، یروشلم ۔ ۲۔ دوسرے معنی یہ کہ لوگوں کے اجتماع سے جو فرعون کے غرق ہوتے وقت تھے۔ في السبت سبت کے معنے آرام کے بھی ہیں ۔ جس کو ذرا آرام ملا۔ حد سے گزرنا شروع کر دیا۔ لے پھر بھیجا ہم نے ان پر عذاب آسمان سے بدلہ ان کی شرارت کا۔