حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۲) — Page 464
حقائق الفرقان ۴۶۴ سُورَةُ الْأَعْرَاف ۱۴۵ - قَالَ يَمُوسَى إِنِّي اصْطَفَيْتُكَ عَلَى النَّاسِ بِرِسُلَتِي وَ بِكَلَاهِي فَخُذُ مَا اتَيْتُكَ وَكُنْ مِنَ الشَّكِرِينَ - ترجمہ۔۔ اللہ نے فرمایا اے موسیٰ ! میں نے تجھے برگزیدہ کر لیا اور چن لیا لوگوں پر اپنی رسالت اور ہم کلامی سے۔ تو لے جو میں نے نے تجھ کو دیا اور شکر گزار بن جا۔ تفسیر وَكُنْ مِنَ الشَّكِرِينَ - قدر کرنے والوں میں سے ہو۔ یعنی اس پر عمل کرو۔ (ضمیمه اخبار بد ر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۹ مورخه ۳۰ ستمبر ۱۹۰۹ ء صفحه (۱۰۸) ۱۴۷، ۱۴۸ - سَاصْرِفْ عَنْ ايْتِيَ الَّذِينَ يَتَكَبَّرُونَ فِي الْأَرْضِ بِغَيْرِ الْحَقِّ وَ إِنْ يَرَوْا كُلَّ آيَةٍ لَا يُؤْمِنُوا بِهَا ۚ وَ إِنْ يَرَوْا سَبِيلَ الرُّشْدِ لَا يَتَّخِذُوهُ سَبِيلًا وَإِنْ يَرَوْا سَبِيلَ الْغَيِّ يَتَّخِذُوهُ سَبِيلًا ذَلِكَ بِأَنَّهُمْ كَذَّبُوا بِأَيْتِنَا وَ كَانُوا عَنْهَا غُفِلِينَ - وَ الَّذِينَ كَذَّبُوا بِأَيْتِنَا وَ لِقَاءِ الْآخِرَةِ حَبِطَتْ أَعْمَالُهُمْ هَلْ يُجْزَوْنَ إِلَّا مَا كَانُوا يَعْمَلُونَ - اور روروور ترجمہ ۔ قریب ہی ہم پھیر دیں گے اپنی آیتوں کے سمجھنے سے ان کو جو اپنے کو بڑا سمجھتے اور تکبر کرتے ہیں زمین میں ناحق اور اگر وہ دیکھ لیں سب کی سب نشانیاں جب بھی نہ مانیں وہ ان کو اگر دیکھ لیں ہدایت کا راستہ جب بھی وہ اس وہ اس کو اپنی راہ نہ بتادیں اور ا اور اگر وہ دیکھیں گمراہی کا راستہ تو اسے اپنی راہ ٹھہرا لیں کیونکہ انہوں نے جھوٹ جانا ہماری آیتوں کو اور وہ ان سے بے خبر ہو رہے۔ اور جنہوں نے جھٹلایا ہماری آیتوں کو اور آخرت کی ملاقات کو تو ان سب کا کیا کرایا اکارت گیا ۔ وہ کیا بدلہ پائیں گے مگر اسی کا جو وہ کرتوت کرتے تھے۔ تفسیر ۔ سَاصْرِفُ عَنْ ايتي ۔ یہ تکبر کی سزا ہے۔ وَلِقَاءِ الْآخِرَةِ - یہ ضروری نہیں کہ منہ سے تکذیب آخرت کی جائے بلکہ کئی ہیں جو اپنے اعمال سے ثابت کرتے ہیں کہ گویا مرنا ہی نہیں ۔ ضمیمه اخبار بد ر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۹ مورخه ۳۰ ستمبر ۱۹۰۹ ء صفحه (۱۰۸)