حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۲)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 462 of 536

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۲) — Page 462

حقائق الفرقان ۴۶۲ سُورَةُ الْأَعْرَافِ ۱۴۱، ۱۴۲ - قَالَ اَغَيْرَ اللهِ ابْغِيكُمُ الهَا وَ هُوَ فَضَّلَكُمْ عَلَى الْعَلَمِينَ وَ إِذْ أَنْجَيْنَكُمْ مِنْ آلِ فِرْعَوْنَ يَسُومُونَكُمْ سُوءَ الْعَذَابِ يُقَتِلُونَ أَبْنَاءَكُمْ وَ يَسْتَحْيُونَ نِسَاءَكُمْ وَ فِي ذَلِكُمْ بَلَاءٌ مِّنْ رَّبِّكُمْ عَظِيمٌ - ترجمہ۔ موسیٰ نے کہا کیا اللہ کے سوائے میں تم کو لادوں کوئی اور معبود حالا نکہ اُس نے بزرگی دی تم کو موجودہ سب جہان والوں پر ۔ اور وہ یاد کرو جب ہم نے نجات دی تم کو فرعون والوں سے وہ تم کو بڑی تکلیفیں دیتے تھے وہ تمہارے بیٹوں کو مار ڈالتے تھے اور تمہاری عورتوں کو زندہ رہنے دیتے تھے۔ ( یا ان کی حیا اڑاتے تھے ) اور اس میں بڑا انعام تھا تمہارے رب کی طرف سے۔ تفسیر - أَغَيْرَ اللَّهِ أَبْغِيكُمُ الهَا وَ هُوَ فَضَّلَكُمْ عَلَى الْعَلَمِينَ ۔ احمقو! تم کہتے ہو کہ کوئی بت بنا دو خدا کے سوائے ۔ خدا نے تو بندے کو بڑی بزرگی اور ر طاقت طاقت دی دی ہے ہے۔ ۔ اور اور بہت بہت تو تم سے کمزور ہیں ۔ مثلاً آگ کی لوگ پرستش کرتے۔ پھر آگ ہماری خادم ہے۔ ضرورت کے وقت اس کو جلاتے اس سے کام لیتے اور جب چاہتے اس کو بجھا دیتے ہیں ۔ علی ھذا القیاس۔ پانی مٹی ۔ ہوا۔سورج ۔ ۔ چاند ۔ لوہا۔ پتھر ۔ یہ تو سب خادم ہیں ۔ پس شرک بتایا۔ اس کے برے ہونے کی دلیل بتائی۔ وو الحکم جلد ۹ نمبر ۵ مؤرخه ۱۰ رفروری ۱۹۰۵ صفحه (۳) فضلكم ۔ پھر کس قدر بیوقوفی ہے کہ افضل مفضول کی پرستش کرے۔ يَيْسْتَحْيُونَ نِسَاءَكُمْ ۔ مکہ کے بے ایمان فرعون سے بڑھ کر تھے۔ کہ انہوں نے عورتوں کو بھی قتل کیا۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۹ مورخه ۳۰ ستمبر ۱۹۰۹ ء صفحه (۱۰۸) وَهُوَ فَضَّلَكُمْ ۔ جن چیزوں کی پرستش کرتے ہیں وہ تو ان کی خادم ہیں ۔ تشحید الا ذہان جلد ۸ نمبر ۹ ماه ستمبر ۱۹۱۳ء صفحه ۴۵۵) ۱۴۳ - وَ وَعَدْنَا مُوسَى ثَلْثِينَ لَيْلَةً وَ أَتْمَمْنُهَا بِعَشْرِ فَتَمَّ مِيقَاتُ رَبِّة ارْبَعِينَ لَيْلَةً وَ قَالَ مُوسَى لِأَخِيهِ هُرُونَ اخْلُفْنِي فِي قَوْمِي وَ أَصْلِحُ وَلَا تَتَّبِعُ سَبِيلَ الْمُفْسِدِينَ - ترجمہ۔ اور ہم نے میعاد مقرر کی موسیٰ سے تیس رات کی اور پورا کیا اس کو دس سے پھر پورا ہو گیا وقت