حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۲)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 461 of 536

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۲) — Page 461

حقائق الفرقان ۴۶۱ سُورَةُ الْأَعْرَافِ تفسیر۔ اور ہم نے مالک بنایا موسیٰ کی ضعیف قوم کو مبارک ملک شام کی تمام زمین کا۔ اور پوری ہوئی اچھی بات تیرے رب کی بنی اسرائیل پر اس لئے کہ صابر ہوئے اور خراب کیا اس کو جسے بنایا فرعون اور اس کی قوم نے۔ بے بس ، نہایت خاکسار، بنی اسرائیل کے گھرانے کے خاتم الانبیاء رسول ۔ مسیح ابن مریم وو علیہما السلام کے قسی القلب دشمن کدھر گئے ؟ کوئی ان کا پتہ بتا سکتا ہے؟ ان ” بے ایمان“ سانپوں“ اور سانپوں کے بچوں پر فتوی لگ گیا۔ ان پر حکم ہو چکا۔ اور حضرت مسیح علیہ السلام کے اتباع جس جاہ و حشم کے ساتھ جناب مسیح علیہ السلام کے منکروں پر حکمران ہیں ۔ اس سے ہندوالے کیا تمام آباد دنیا بے خبر نہیں ۔ ( تصدیق براہین احمد یہ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۷ ) اور ہم نے انہی لوگوں کو جنہیں وہ ضعیف سمجھتے تھے زمین ( مکہ ) کی مشرقوں اور مغربوں کا وارث بنایا۔ ( فصل الخطاب لمقدمه اہل الکتاب حصہ دوم - صفحه ۲۵۷) ۱۳۹ - وَجُوَزْنَا بِبَنِي إِسْرَاءِيلَ الْبَحْرَ فَأَتَوا عَلَى قَوْمٍ يَعْكُفُونَ عَلَى أَصْنَامِ لَّهُمْ قَالُوا يَمُوسَى اجْعَلُ لَنَا إِلهَا كَمَا لَهُمْ آلِهَةٌ قَالَ إِنَّكُمْ قَوْمٌ تَجْهَلُونَ - ترجمہ۔ اور ہم نے پار اور کنارے لگا دیا بنی اسرائیل کو دریا کے تو وہ پہنچے ایسے لوگوں پر جو اپنے بتوں کے پوجنے میں لگ رہے تھے قوم نے کہا اے موسیٰ ! ہمارے لئے بھی ایک ( بت ) معبود بنادے جیسے ان کے معبود ہیں ۔ موسیٰ نے فرمایا تم لوگ تو نادانی کرتے ہو۔ تفسیر۔ فَاتَوا عَلى قَوْمٍ - صحبت کا اثر ضرور ہوتا ہے۔ اس واسطے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم مجلس سے اٹھتے تو ستر بار استغفار فرماتے ۔ موسیٰ کی قوم کی درخواست بھی دوسری قوم میں میل وجول کی وجہ سے تھی۔ انگریزوں کی قوم اس معاملہ میں بہت ہوشیار ہے۔ وہ ہندوستان میں آئے۔ مگر ہندوستانیوں سے بہت کم میل وجول رکھتے ہیں۔ اس طرح قومی خصائص جاتی رہتی ہیں ۔ - (ضمیمه اخبار بد ر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۹ مؤرخه ۳۰ ستمبر ۱۹۰۹ ء صفحه (۱۰۸) أَصْنَامٍ لَّهُمْ - گائے کے بت تھے ۔ ( تشحیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ ستمبر ۱۹۱۳ صفحه ۴۵۵)