حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۲) — Page 452
حقائق الفرقان ۴۵۲ سُورَةُ الْأَعْرَاف ہے۔ وہ چاہتا ہے کہ تم کو تمہارے ملک سے نکال دے اب تم کیا مشورہ دیتے ہو۔ تفسیر - تسجرٌ عَلِيمٌ - چالاک - مدبر ۔ فَمَا ذَا تَأْمُرُونَ ۔ یہ ادب اپنے درباریوں کا اعلیٰ تدبر شاہی پر دال ہے تشحیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ - ماه ستمبر ۱۹۱۳ صفحه ۴۵۵) ۱۱۴ ۔ وَجَاءَ السَّحَرَةُ فِرْعَوْنَ قَالُوا إِنَّ لَنَا لَأَجْرًا إِنْ كُنَّا نَحْنُ الْغَلِبِينَ - ترجمہ ۔ اور آگئے جادو گر فرعون کے پاس اور کہنے لگے کہ ضرور ہمارے لئے انعام ٹھہرانا چاہئیے ؟ ہم غالب ہو جا ئیں ۔ جب تفسیر - إِنَّ لَنَا لَأَجْرًا ۔ اس کو یا درکھیں ۔ بحالتِ کفریہ خیالات مگر بحالت ایمان کیا جرات ہو گئی ۔ تشحیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ ماه ستمبر ۱۹۱۳ صفحه ۴۵۵) ۱۱۶ تا ۱۱۸۔ قَالُوا يَمُوسَى إِمَّا أَنْ تُلْقِيَ وَ إِمَّا أَنْ تَكُونَ نَحْنُ الْمُلْقِينَ - قَالَ الْقُوا فَلَمَّا الْقَوْا سَحَرُوا أَعْيُنَ النَّاسِ وَ اسْتَرْهَبُوهُمْ وَ جَاءُو بِسِحْرٍ عَظِيمٍ وَ أَوْحَيْنَا إِلَى مُوسَى أَنْ أَلْقِ عَصَاكَ ۚ فَإِذَا هِيَ تَلْقَفُ مَا يَأْفِكُونَ - ترجمہ ۔ جادوگروں نے کہا اے موسیٰ ! کیا تو رکھتا ہے یا ہم رکھیں ۔ موسیٰ نے کہا تم ہی رکھو۔ پھر جب انہوں نے رکھا لوگوں کی آنکھوں کو دھوکے میں ڈال دیا اور ان کو ڈرایا اور بڑی دھوکا بازی کی۔ اور ہم نے وحی کی موسیٰ کو کہ اپنا عصا رکھ دے پس یکا یک وہ نگلنے لگا جو انہوں نے دھوکہ بنایا تھا۔ تفسیر۔ تلقف ۔ تباہ کر دے گا۔ جو لوگ علم النفس ، علم توجہ، مسمریزم ، اسپر چولزم جانتے ہیں وہ تو کہتے ہیں کہ موسیٰ اور ان لوگوں نے توجہ خاص سے عصا اور رسیوں کی شکل سانپ کی دکھائی۔ موسیٰ کی قوت بڑھ کر تھی اس لئے وہ جیت گیا۔ اس زمانہ میں ہم دیکھتے ہیں کہ گولیاں آگ پر رکھنے سے سانپ کی شکل بن جاتی ہے اور سونٹا مارنے سے کچھ بھی نہیں رہتا۔ بعض لوگ اسے استعارے کے رنگ میں پیشگوئی سمجھتے ہیں۔ میں ایمانی رنگ میں تو بڑھیوں کے ایمان کی طرح بلا دلیل مان لیتا ہوں مگر خصم کے مقابلہ میں