حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۲) — Page 447
حقائق الفرقان ۴۴۷ سُورَةُ الْأَعْرَافِ ۸۹ ، ۹۰ - قَالَ الْمَلَأُ الَّذِينَ اسْتَكْبَرُوا مِنْ قَوْمِهِ لَنُخْرِجَنَّكَ يُشْعَيْبُ وَ الَّذِينَ آمَنُوا مَعَكَ مِنْ قَرْيَتِنَا أَوْ لَتَعُودُنَ فِي مِلَّتِنَا قَالَ أَوَ لَوْ كُنَّا كرِهِينَ - قَدِ افْتَرَيْنَا عَلَى اللهِ كَذِبًا إِنْ عُدْنَا فِي مِلَّتِكُمْ بَعْدَ إِذْ نَجْنَا اللَّهُ مِنْهَا وَمَا يَكُونُ لَنَا أَنْ تَعُودَ فِيهَا إِلَّا أَنْ يَشَاءَ اللَّهُ رَبُّنَا وَسِعَ رَبُّنَا كُلَّ شَيْءٍ عِلْمًا عَلَى اللهِ تَوَكَّلْنَا رَبَّنَا افْتَحْ بَيْنَنَا وَ بَيْنَ قَوْمِنَا بِالْحَقِّ وَ انْتَ خَيْرُ الْفَتِحِينَ - ترجمہ۔۔ کہا امراء نے جو مغرور تھے اس کی قوم میں سے ہم تجھے ضرور نکال دیں گے اے شعیب اور جو ایماندار تیرے ساتھ ہیں ہماری بستی سے یا تم لوٹ آؤ ہمارے مذہب میں۔ شعیب نے جواب دیا اگر چہ ہم کراہت کرنے والے ہوں ۔ بے شک ہم نے بہتان باندھا اللہ پر جھوٹا جب تمہارے مذہب کی طرف ہم پھر پلٹ آئے اس کے بعد کہ اللہ نے ہم کو نجات دی اس سے اور ہم سے تو نہیں ہو سکتا کہ ہم پلٹ آئیں اس مذہب میں مگر ہمارا رب اللہ ہی چاہے تو ، گھیر لیا ہے ہمارے رب نے ہر ایک چیز کو علم سے۔ اللہ پر ہم نے بھروسہ کیا ہے۔ اے ہمارے رب ! سچا فیصلہ کر دے ہم میں اور ہماری قوم میں اور تو بہت ہی عمدہ فیصلہ کرنے والا ہے۔ تفسیر آوَ لَوْ كُنَّا کرِهِينَ ۔ اس آیت سے ظاہر ہے کہ ایمان جبروزور سے کبھی نہیں آتا۔ إِلَّا أَنْ يَشَاء الله ۔ یہ ادب ہے کہ مشیت الہی کو بہر حال مقدم رکھا ہے۔ ایک مولوی نے حضرت صاحب کو لکھ بھیجا کہ ہم تمہارا مذہب کسی صورت میں نہ مانیں گے۔ خواہ تم کیا نشان دکھاؤ آپ نے فرما یا شعیب کا قول ہی یاد کر لیتا۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۹ مورخه ۳۰ ستمبر ۱۹۰۹ صفحه ۱۰۷) إِلَّا أَنْ يَشَاءَ اللهُ رَبُّنَا ۔ انبیاء کا طرز دیکھو کہ کفر جو محال ہے اس کے لئے بھی اِلَّا اَنْ يَشَاء الله ربنا کہتے ہیں ۔ حضرت اقدس کو ایک مولوی نے لکھا کہ میں اگر انکار کروں گا تو پھر کبھی نہ مانوں گا ۔ آپ نے فرمایا ۔ سبحان اللہ ۔ شعیب کے الفاظ پر غور نہ کیا۔ ( تشحیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ - ماہ ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۵۴، ۴۵۵)