حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۲) — Page 448
حقائق الفرقان ママフ سُورَةُ الْأَعْرَافِ حضرت صاحب کی خدمت میں کسی نے خط لکھا کہ اب تو خدا بھی آئے تو میں یہ بات نہ مانوں ۔ فرمایا دیکھو یہ کیسے متکبر اور بے پرواہ لوگ ہیں ۔ شعیب نبی کو جب لوگوں نے کہا أَوْ لَتَعُودُنَ فِي مِلَّتِنَا تو انہوں نے جواب دیا مَا يَكُونُ لَنَا أَنْ تَعُودَ فِيهَا إِلَّا أَنْ يَشَاءَ الله ربنا یعنی ہم تو کبھی تمہارے مذہب میں نہ آئیں گے پھر فرمایا۔ ہاں اگر خدا چاہے تو ۔ کیونکہ اس کا ارادہ زبردست ہے یہ پاس ادب ہے جو آج کل کے گستاخوں سے جا چکا ہے۔ دیکھو۔ ایک ناممکن بات پر پیغمبر نے خدا کے عظمت اور جبروت و جلال کا ادب کیا ہے۔ تو افسوس اس انسان پر جو بلا سوچے سمجھے کہتا ہے کہ یہ کام یوں ہو جائے گا اور میں یوں نہ کروں گا۔ ( بدر جلدے نمبر ۳۶ مورخه ۲۴ ستمبر ۱۹۰۸ ء صفحه ۲) ۹۷-۹۶ - ثُمَّ بَدَّلْنَا مَكَانَ السَّيِّئَةِ الْحَسَنَةَ حَتَّى عَفُوا وَ قَالُوا قَدْ مَسَّ ابَاءَنَا الضَّرَّاء وَالسَّرَّاءُ فَأَخَذْنَهُم بَغْتَةً وَهُمْ لَا يَشْعُرُونَ وَ لَوْ أَنَّ أَهْلَ الْقُرَى امَنُوا وَاتَّقَوْا لَفَتَحْنَا عَلَيْهِمْ بَرَكَةٍ مِنَ السَّمَاءِ وَالْأَرْضِ وَلَكِنْ كَذَّبُوا فَأَخَذْنَهُم بِمَا كَانُوا يَكْسِبُونَ - ترجمہ ۔ پھر ہم نے سختی کی جگہ نیک بدلہ دیا یہاں تک کہ زیادہ ہو گئے اور بڑھ گئے اور یہ کہنے لگے کہ بے شک ہمارے ؟ ے باپ دادوں کو بھی دکھ سکھ ہوتے رہے ہیں تو پھر ہم نے ان کو یکا یک پکڑ لیا اور وہ کچھ شعور نہیں رکھتے تھے۔ اور اگر بستی والے اللہ کو مانتے اور اس کو سپر بناتے تو ہم ضرور کھول دیتے ان پر آسمانی اور زمینی برکتیں لیکن انہوں نے جھٹلایا تو ہم نے ان کو پکڑ لیا ان کرتوتوں کے سبب جو وہ کرتے تھے۔ تفسیر۔ حتی عفوا ۔ بڑھ گئے، آسودگی کے ساتھ ، تکبر ظلم تحقیر، پانچ گنا ہ آ جاتے ہیں۔ اتقوا مجرموں کو ہلاک ہوتے ہوئے دیکھ کر گناہوں سے اجتناب کرتے ۔ بركت مِنَ السَّمَاءِ - الہامات ۔ الہام کے صدق کا ایک یہ نشان بھی ہے۔ کہ اس کے ساتھ پہرہ