حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۲)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 446 of 536

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۲) — Page 446

حقائق الفرقان ۴۴۶ سُورَةُ الْأَعْرَافِ رب کی دلیل تو پورے کرو ماپ اور تول اور کم نہ دولوگوں کو ان کی چیزیں اور نہ فساد پھیلاؤ ملک میں اس کے سنوار کے بعد ۔ یہ بات تمہارے لئے بہتر ہے جب تم مومن ہو۔ تفسیر۔ فَأَوْفُوا الكَيْلَ ۔ جو سچا خیر خواہ ہو وہ اپنے بھائی کو اس کے عیب پر مطلع کرتا ہے چنانچہ شعیب نے اپنی قوم کو ان کے نقص بتائے۔ برتن وہاں سے ٹکرایا جاتا ہے جہاں سے کمزوری کا شبہ ہو۔ اسی طرح مومن کو ابتلاء اسی بات میں آتا ہے جس میں وہ کمزور ہو۔ بَعْدَ إِصْلَاحِها - اب تو میں (شعیب) اصلاح کے لئے آچکا اب تو فساد میں تم معذور نہیں سمجھے جا سکتے ۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۸ مورخه ۲۳ رستمبر ۱۹۰۹ء صفحه ۱۰۶) وَلَا تَبْخَسُوا النَّاسَ أَشْيَاءَ هُمُ (اعراف : (۸۶) وَلَا تَعْثَوْا فِي الْأَرْضِ مُفْسِدِينَ (اعراف: ۷۵) (نورالدین بجواب ترک اسلام کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۲۲) اور لوگوں کو ان کی چیزیں کم نہ دو۔ اور زمین میں فساد نہ مچاتے پھرو۔ ۸۷ - وَلَا تَقْعُدُوا بِكُلِّ صِرَاطٍ تُوعِدُونَ وَ تَصُدُّونَ عَنْ سَبِيلِ اللَّهِ مَنْ امَنَ بِهِ وَ تَبْغُونَهَا عِوَجًا ۚ وَاذْكُرُوا إِذْ كُنْتُمْ قَلِيلًا فَكَثَرَكُمْ وَانْظُرُوا كَيْفَ كَانَ عَاقِبَةُ الْمُفْسِدِينَ - ترجمہ ۔۔ اور نہ بیٹھا کرو ہر ایک راستہ میں لوگوں کو ڈراتے اور روکتے اللہ کی راہ سے اس شخص کو جس نے مانا اللہ کو اور تم اس راہ کو چاہتے ہو ٹیڑھے رہ کر اور یاد کرو جب تم تھوڑے سے تھے تم کو زیادہ کر دیا اور دیکھو کیا انجام ہواشر پر فسادیوں کا۔ تفسیر تَبْغُونَهَا عِوَجًا ۔ ان کے دین میں کوئی نہ کوئی شبہ واعتراض ڈھونڈتے رہتے ہو۔ تشحید الا ذہان جلد ۸ نمبر ۹ ماه ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۵۴)