حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۲) — Page 428
حقائق الفرقان ۴۲۸ سُورَةُ الْأَعْرَافِ تفسیر - وَلِكُلِّ أُمَّةٍ أَجَلٌ فَإِذَا جَاءَ أَجَلُهُمْ لَا يَسْتَأْخِرُونَ سَاعَةً وَلَا يَسْتَقْدِمُونَ اس آیت کے معنے سمجھنے میں لوگوں نے غلطی کھائی ہے عام طور پر اس کے معنے یہ لکھے ہوئے ہوتے ہیں کہ ہر ایک امت کا ایک وعدہ ہے جب وہ وعدہ آگیا تو اس میں نہ دیر کریں گے ایک گھڑی اور نہ جلدی۔ اس پر اعتراض ہوتا ہے کہ جب عذاب آہی گیا تو اب جلدی کیا۔ بلکہ اس کے معنے یہ ہے کہ ہر ایک امت کے لئے ایک میعاد یا وقت تنزل کا ہوتا ہے جب وہ وقت آجاتا ہے تو آنے والے عذاب کو ایک گھنٹہ بھی پیچھے نہیں کر سکتے ۔ اور اس وقت کیا یعنی قبل از وقت نزول آگے بھی نہیں کر سکتے و لا يَسْتَقْدِمُونَ کا عطف اذا کے اوپر ہے۔ البدر جلد ۴ نمبر ۶ مورخه ۱۸ فروری ۱۹۰۵ ء صفحه ۷) فَمَنْ أَظْلَمُ مِمَّنِ افْتَرَى عَلَى اللَّهِ كَذِبًا أَوْ كَذَّبَ بِأَيْتِهِ أُولَئِكَ يَنَالُهُمْ نَصِيبُهُمْ مِّنَ الْكِتَبِ حَتَّى إِذَا جَاءَتْهُمْ رُسُلُنَا يَتَوَفَّوْنَهُمْ قَالُوا أَيْنَ مَا كُنْتُمْ تَدْعُونَ مِنْ دُونِ اللهِ قَالُوا ضَلُّوا عَنَّا وَ شَهِدُوا عَلَى انْفُسِهِمْ أَنَّهُمْ كَانُوا كَفِرِينَ - ترجمہ ۔۔ پھر اس سے بڑھ کر ظالم کون ہے جو جھوٹ باندھے اللہ پر یا اس کی آیتوں کو جھٹلائے ۔ یہی لوگ ہیں کہ ان کو ملے گا حصہ لکھی ہوئی کتاب میں سے یہاں تک کہ جب ان کے پاس آ موجود ہوں گے ہمارے بھیجے ہوئے فرشتے روح قبض کرنے کو تو وہ مردوں سے پوچھیں گے وہ کیا ہوئے جن کو تم پکارتے تھے اللہ کو چھوڑ کر۔ مرنے والے کہیں گے وہ تو ہم سے غائب ہو گئے اور یہ گواہی وہ اپنے اوپر آپ ہی دیں گے کہ بے شک وہ کافر تھے۔ تفسير - فَمَنْ أَظْلَمُ مِمَّنِ افْتَرَى عَلَى اللَّهِ كَذِبًا أَوْ كَذَّبَ بِأَيْتِهِ أُولَئِكَ يَنَالُهُمْ نَصِيبُهُمْ مِنَ الْكِتَبِ - نَصِيبٌ مِنَ الْكِتَابِ کے معنے کتاب کا وہ حصہ جس میں لکھا ہے کہ مفتری کو سزادی جاتی ہے اور وہ ہلاک ہوتا ہے اسی لئے یہاں بھی اس کے آگے ساتھ ہی حالت موت کا بیان ہے۔ البدر جلد ۴ نمبر ۶ مؤرخه ۱۸ رفروری ۱۹۰۵ صفحه ۷ )