حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۲) — Page 427
حقائق الفرقان ۳۳ ۴۲۷ سُورَةُ الْأَعْرَافِ ٣٣- قُلْ مَنْ حَرَّمَ زِينَةَ اللهِ الَّتِي أَخْرَجَ لِعِبَادِهِ وَ الطَّيِّبَتِ مِنَ الرِّزْقِ قُلْ هِيَ لِلَّذِينَ آمَنُوا فِي الْحَيُوةِ الدُّنْيَا خَالِصَةً يَوْمَ الْقِيمَةِ كَذَلِكَ نُفَصِّلُ الْآيَتِ لِقَوْمٍ يَعْلَمُونَ - ترجمہ ۔ کہو کس نے حرام کی اللہ کی زینت جو اس نے پیدا کی اپنے بندوں کے لئے اور پاکیزہ چیزیں کھانے کی۔ کہہ دے یہ ایمانداروں کے لئے ہے دنیا کی زندگی میں مگر خالص انہیں کے لئے ہوگی قیامت کے دن ۔ اسی طرح ہم مفصل بیان کرتے ہیں آیتیں جاننے والی قوم کے لئے۔ تفسیر۔ تو کہہ کس نے منع کی ہے رونق اللہ کی ۔ جو پیدا کی اُس نے اپنے بندوں کے واسطے اور ستھری چیزیں کھانے کی ۔ ( فصل الخطاب لمقدمه اہل الکتاب حصہ دوم - صفحه ۲۶۵) ۳۴- قُلْ إِنَّمَا حَرَّمَ رَبِّيَ الْفَوَاحِشَ مَا ظَهَرَ مِنْهَا وَمَا بَطَنَ وَالْإِثْمَ وَ الْبَغْيَ بِغَيْرِ الْحَقِّ وَ أَنْ تُشْرِكُوا بِاللهِ مَا لَمْ يُنَزِّلُ بِهِ سُلْطَنَّا وَ أَنْ تَقُولُوا عَلَى اللهِ مَا لَا تَعْلَمُونَ - - ترجمہ ۔ کہہ دو صرف حرام کیا ہے میرے رب نے بے حیائی کے کاموں کو خواہ ظاہری ہوں یا چھپے ہوئے اور گناہ کو اور بغاوت کو جو ناحق ہوا اور شرک کو جو اللہ کے ساتھ کیا جاوے جس کی کوئی سند اللہ نے نہیں اتاری اور یہ کہ جھوٹ بولو اللہ پر جو تمہیں معلوم نہیں ۔ تفسیر۔ تو کہہ میرے رب نے منع کیا بے حیائی کے کام کو جو کھلے ہیں ان میں اور جو چھتے ہیں اور اللہ پر جو تم کو معلوم نہیں ۔ گناہ اور زیادتی ناحق کی اور یہ کہ شریک کرو اللہ کا جس کی اس نے سند نہیں اتاری اور یہ کہ جھوٹ بولو ( فصل الخطاب المقد مہ اہل الکتاب حصہ دوم - صفحه ۲۰۰ حاشیه ) ۳۵- وَ لِكُلِّ أُمَّةٍ أَجَلٌ فَإِذَا جَاءَ أَجَلُهُمْ لَا يَسْتَأْخِرُونَ سَاعَةً وَ لَا يَسْتَقْدِمُونَ ۔ ترجمہ ۔ ہر ایک قوم کا ایک وقت ہے پھر جب ان کا وقت آ پہنچا تو نہ ایک گھڑی پیچھے ہٹا سکتے ہیں اور نہ آگے بلا سکتے ہیں۔