حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۲)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 429 of 536

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۲) — Page 429

حقائق الفرقان ۴۲۹ سُورَةُ الْأَعْرَافِ ۳۹- قَالَ ادْخُلُوا فِي أُمَمٍ قَدْ خَلَتْ مِنْ قَبْلِكُمْ مِنَ الْجِنِّ وَالْإِنْسِ فِي النَّارِ كُلَّمَا دَخَلَتْ أُمَّةً لَعَنَتْ اخْتَهَا ۖ حَتَّى إِذَا ادَّارَكُوا فِيهَا جَمِيعًا قَالَتْ أُخْرُبُهُمْ لِأُولَهُمْ رَبَّنَا هَؤُلَاءِ أَضَلُّونَا فَأْتِهِمْ عَذَابًا ضِعْفًا مِنَ النَّارِ قَالَ لِكُلِّ ضِعْفٌ وَلَكِنْ لَا تَعْلَمُونَ - ترجمہ ۔ اللہ فرمائے گا داخل ہو جاؤ ان جماعتوں میں جو پہلے تم سے مر چکی ہیں جن اور امراء اور غریب دوزخ میں ۔ جب داخل ہو گی ایک جماعت لعنت کرے گی اپنے ساتھ والی کو یہاں تک کہ جب آپس میں ملیں گے دوزخ میں سب ۔ پچھلی جماعت پہلی جماعت کو کہے گی اے ہمارے رب! انہیں نے ہم کو گمراہ کیا تھا تو ان کو بڑھ بڑھ کر عذاب دے آگ سے ۔ اللہ فرمائے گا ہر ایک کو بڑھ بڑھ کر ملے گا لیکن تم جانتے نہیں۔ تفسير قَالَتْ اخْرُبُهُمْ لِأَوْلَهُمْ رَبَّنَا هَؤُلَاءِ أَضَلُّونَا ( فصل الخطاب لمقدمه اہل الکتاب حصہ دوم صفحہ ۳۱۶) ”اے عزیز و! اور دوستو ۔ اپنی کمزوری کے رفع کے لئے کثرت سے استغفار اور لاحول کرو۔ اور رب کے نام سے دعائیں کرو کہ خدا تعالیٰ تمہاری ربوبیت یعنی پرورش کرے۔ تم کو مظفر و منصور کرے تا کہ تم آئندہ آنیوالی نسلوں کے لئے نیک نمونہ بن سکو۔ وہ نہ ہو کہ خدانخواستہ لَعَنَتُ اخْتَهَا کے مصداق ( جب دوزخیوں کا ایک گروہ دوزخ میں داخل ہو گا تو جو اس میں اوّل موجود ہوں گے وہ اسے لعنت کریں گے کہ ہم نے تو کچھ نہ کیا ۔ تم ہی کرتے جیسے آج کل کے رافضی ہیں۔ اس کا بچاؤ ایک ہی ہے۔ اور وہ یہ ہے کہ سچی اتباع کرو۔ اپنے استنباط اور اپنے اجتہاد جس سے تم نفس کے دھوکہ میں آجاتے ہو دور کرو۔ آپس میں خوش معاملگی اور احسن سلوک برتو رنج بخل حسد۔ کینہ سے بچو۔ الحکم جلد ۹ نمبر ۲ مؤرخه ۱۷ جنوری ۱۹۰۵ ء صفحه لے کہا پچھلوں نے پہلوں کو ۔ رب ہمارے ! ہم کو انہوں نے گمراہ کیا۔ (۱۰)