حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۲)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 426 of 536

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۲) — Page 426

حقائق الفرقان ۴۲۶ سُورَةُ الْأَعْرَافِ ۳۱،۳۰- قُلْ أَمَرَ رَبِّي بِالْقِسْطِ وَأَقِيمُوا وُجُوهَكُمْ عِنْدَ كُلِّ مَسْجِدٍ وَ ادْعُوهُ مُخْلِصِينَ لَهُ الدِّينَ كَمَا بَدَأَكُمْ تَعُودُونَ - فَـ فَرِيقًا هَدَى وَ فَرِيقًا حَقَّ عَلَيْهِمُ الضَّلَلَةُ إِنَّهُمُ اتَّخَذُوا الشَّيْطِينَ أَوْلِيَاءَ مِنْ دُونِ اللَّهِ وَ يَحْسَبُونَ أَنَّهُمْ مُهْتَدُونَ ۔ - ترجمہ۔ تو کہہ دے میرے رب نے حکم کیا ہے انصاف کا اور سیدھے کروا پنے چہرے ہر نماز کے وقت ( یعنی کعبہ کی طرف منہ کر لیا کرو) اور اللہ ہی کو پکا رواسی کے فرمانبردار ہو کر اخلاص سے، جیسا پہلے تم کو پیدا کیا ویسا ہی پھر تم پیدا ہو گے ۔ ایک جماعت کو راہ راست بتائی اور ایک فریق پر ثابت ہو گئی گمراہی ، انہوں نے بنایا شیطانوں کو دلی دوست اللہ کو چھوڑ کر اور سمجھتے ہیں کہ وہ راست پر ہیں ۔ تفسیر - وُجُوهَكُمْ - اپنی ساری توجہ۔ - حَقَّ عَلَيْهِمُ الضَّللَةُ ۔ اس فرد جرم لگنے کے اسباب ہیں۔ 1۔ ماں باپ بدکار ہوں ۲۔ خوراک حرام کی ۳۔ پرورش بدکاروں میں ۴۔ صحبت بد ۵۔ غذا بری ۔ حرام کھانا - (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۸ مورخه ۲۳ دسمبر ۱۹۰۹ صفحه ۱۰۴) ایک فرقے کو راہ دی اور ایک فرقے پر ٹھہری گمراہی ۔ انہوں نے پکڑ ا شیطان کو رفیق اللہ چھوڑ کر اور سمجھتے ہیں کہ وے راہ پر ہیں۔ ( فصل الخطاب المقد من اہل الکتاب حصہ دوم - صفحہ ۳۱۹ حاشیہ ) ٣٢- يبني آدَمَ خُذُوا زِينَتَكُمْ عِنْدَ كُلِّ مَسْجِدٍ وَ كُلُوا وَاشْرَبُوا وَ لَا تُسْرِفُوا إِنَّهُ لَا يُحِبُّ الْمُسْرِفِينَ ۔ ترجمہ ۔ اے آدم کی اولاد پہن لیا کر و تم اپنا اچھا لباس ہر نماز کے وقت ۔ کھاؤ اور پیڈ اور زیادتی نہ کرو، وہ پسند نہیں کرتا زیادتی کرنے والوں کو ۔ تاز تفسیر - كُلُوا وَاشْرَبُوا وَلَا تُسْرِفُوا إِنَّهُ لَا يُحِبُّ الْمُسْرِفِينَ ۔ کھاؤ اور پیو اور بے جا کھانے پینے سے بچو۔ اللہ نہیں پسند کرتا خطا کاروں کو۔ (نورالدین بجواب ترک اسلام ۔ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۱۶)