حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۲) — Page 396
حقائق الفرقان کچھ ان کو بتاتا ہے۔ مگر پھر بھی نہیں مانتے ۔ ۳۹۶ سُورَةُ الْأَنْعَامِ حَشَرْنَا عَلَيْهِمْ كُلَّ شَيْءٍ ۔ ہر بد کار کو کسی نہ کسی سزا کے نیچے دیکھتے ہیں ۔ مگر پھر بھی عبرت نہیں پکڑتے۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۸ مورخه ۲۳ ر ستمبر ۱۹۰۹ صفحه ۱۰۱) نَزَلْنَا إِلَيْهِمُ الْمَلئِكَةَ وَكَلَّمَهُمُ الْمَوْتَى - مامور من اللہ کے وقت القاء یا خواب میں مردوں 3۔ کے ذریعہ ہدایت کی بات سنتے ہیں یا دیگر دلائل و بنج و نشانات دیکھتے ہیں ۔ مگر پھر بھی نہیں مانتے۔ تشحیذ الا ذبان جلد ۸ نمبر ۹ ماه ستمبر ۱۹۱۳ء صفحه ۴۵۳) ۱۱۳ - وَ كَذلِكَ جَعَلْنَا لِكُلِّ نَبِي عَدُوًّا شَيْطِيْنَ الْإِنْسِ وَالْجِنِّ يُوحَى بَعْضُهُمْ إِلَى بَعْضٍ زُخْرُفَ الْقَوْلِ غُرُورًا وَ لَوْ شَاءَ رَبُّكَ مَا فَعَلُوهُ فَذَرْهُمْ وَمَا يَفْتَرُونَ - ترجمہ ۔ اسی طرح ہم نے ہر ایک نبی کے دشمن بنائے ، امیر وغریب شریر ہلاک کرنے والے۔ شیطان وحی کرتے ہیں ایک کو ایک طمع دار باتیں فریب دینے کو ۔ اور اگر تیرا رب چاہتا تو وہ ایسا نہ کرتے ۔ ان کو چھوڑ دے اور ان کے بہتان کو۔ تفسیر وَكَذَلِكَ جَعَلْنَا ۔ ایسے ہی بدکار لوگ پھر بڑھتے بڑھتے انبیاء کے انکار پر کمر باندھ لیتے ہیں ۔ شَيْطِيْنَ الْإِنْسِ وَالْجِن ۔ بعض اپنے تئیں ظاہر طور پر مقابل کرتے ہیں۔ بعض چھپے رہتے ہیں اور خبیث روحوں کا ان سے تعلق ہو جاتا ہے۔ زُخْرُفَ الْقَوْلِ - ملمع سازی کی باتیں ۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۸ مورخه ۲۳ رستمبر ۱۹۰۹ صفحه ۱۰۱) الْإِنْسِ وَالْجِن - اوسط درجے کے لوگ اور اعلیٰ درجے کے لوگ ۔ وَ لَوْ شَاءَ رَبُّكَ مَا فَعَلُوهُ ۔ اور اگر تیرا رب چاہتا تو یہ کام نہ کرتے ۔ تشحیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ ماه ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۵۳) ( فصل الخطاب المقدمہ اہل الکتاب حصہ دوم صفحه ۳۲۱ حاشیه )