حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۲)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 397 of 536

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۲) — Page 397

حقائق الفرقان ۳۹۷ سُورَةُ الْأَنْعَامِ یہ جملہ شرطیہ جملہ ہے اور اس کا مطلب صاف ہے کہ اگر ہم چاہتے تو ایسا کر سکتے ۔ لیکن باری تعالیٰ نے علی العموم لوگوں کو ہدایت محض اور ضلالت محض پر مجبول نہیں کیا ۔ اور نہ حکمت ایز دی اس امر کی متقاضی ہو سکتی تھی ۔ یہی معنی اس آیت کے ہیں کہ اگر ہم چاہتے تو وہ شرک نہ کرتے یعنی ان کو ہدایت محض پر مجبول و مخلوق کر دیتے ۔ ( فصل الخطاب لمقدمه اہل الکتاب حصہ دوم صفحه ۳۲۱) ۱۱۵ - ۱۱۶ - أَفَغَيْرَ اللهِ ابْتَغِى حَكَمًا وَ هُوَ الَّذِي أَنْزَلَ إِلَيْكُمُ الْكِتَبَ مُفَصَّلًا وَالَّذِينَ آتَيْنَهُمُ الْكِتَبَ يَعْلَمُونَ أَنَّهُ مُنَزَّلٌ مِّنْ رَّبِّكَ بِالْحَقِّ فَلَا تَكُونَنَّ مِنَ الْمُمْتَرِيْنَ وَ تَمَّتْ كَلِمَتُ رَبِّكَ صِدْقًا وَ عَدْلًا لَا مُبَدِّلَ لِكَلِمَتِهِ ۚ وَهُوَ السَّمِيعُ الْعَلِيمُ - ترجمہ ۔ تم کہہ دو کیا ہم اللہ کے سوائے کسی اور کو منصف بنائیں حالانکہ اس نے اتاری تمہاری طرف کتاب مفصل اور اہل کتاب جانتے ہیں کہ قرآن مجید حقیقت میں تیرے ہی رب کی طرف سے یقینا اترا ہے ۔ ( تو اے مخاطب ! ) تو کہیں شک کرنے والوں میں سے نہ ہونا۔ اور تیرے رب کی بات پوری ہے سچائی اور انصاف میں (اے مخاطب) اس کی پیش گوئیوں کو کوئی بدلنے والا نہیں اور وہی بڑا سننے والا بڑا جاننے والا ہے۔ تفسیر - انْزَلَ إِلَيْكُمُ الْكِتب ۔ بدکاریوں کے علم کے لئے فرماتا ہے کہ اس کی کتاب کی طرف توجہ کرو۔ مفصلا ۔ جس میں نیکی بدی کی تفصیل جدا جدا دی ہے۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۸ مورخه ۲۳ رستمبر ۱۹۰۹ صفحه ۱۰۱) الْكِتَبَ مُفَصَّلًا - قرآن یا آیات کو مجمل کہنے والے غور کریں۔ تشحیذ الا ذبان جلد ۸ نمبر ۹ - ماہ ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۵۳) تَمَّتْ كَلِمَتُ رَبِّكَ صِدْقًا وَعَدْلًا لَا مُبَدِّلَ لِكَلِمَتِهِ ۔ تیرے رب کی بات پوری سچ ہے۔ انصاف کی کوئی بدلنے والا نہیں اس کے کلام کو ۔ ( فصل الخطاب لمقدمه اہل الکتاب حصہ دوم صفحہ ۳۰۰ حاشیه )