حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۲)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 378 of 536

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۲) — Page 378

حقائق الفرقان ۳۷۸ سُورَةُ الْأَنْعَامِ - ہیں جس کے چاہیں مرتبے بے شک تیرا رب بڑا حکمت والا بڑا جاننے والا ہے۔ تفسير - تِلْكَ حُجَّتنا ۔ یہ بات خوب یاد رکھو کہ کبھی اپنی طرف سے مباحثہ کی ابتدا نہ کرو اور اپنے علم پر مغرور نہ ہو جاؤ بلکہ جب چاروں طرف سے بات گلے پڑ جاوے تو اس وقت دُعا کرے کہ میراعلم ، میری قدرت، میری عقل ناقص ہے۔ تو ہی اپنے فضل سے میرا معین و ناصر ہو۔ میں پچاس سال تجربہ کر رہا ہوں ۔ اسی طرز میں ہمیشہ کامیاب ہوا ہوں ۔ تِلْكَ حُجَّتُنا میں بتایا ہے کہ وہ هُذَا رَبِّي کی دلیل خدا کی طرف سے دی گئی ہے۔ هذا ربي ۔ یہ بطور استفہام ہے۔ تَرْفَعُ دَرَجَتِ مَنْ تَشَاءُ ۔ اس میں بتایا ہے کہ یہ کوئی ابراہیم کی خصوصیت نہیں ۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۵ مورخه ۳ ر ستمبر ۱۹۰۹ء صفحه (۹۸) ۹۲ - وَ مَا قَدَرُوا اللهَ حَقَّ قَدْرِهِ إِذْ قَالُوا مَا انْزَلَ اللَّهُ عَلَى بَشَرٍ مِّنْ شَيْءٍ قُلْ مَنْ أَنْزَلَ الْكِتَبَ الَّذِي جَاءَ بِهِ مُوسَى نُورًا وَ هُدًى لِلنَّاسِ تَجْعَلُونَهُ قَرَاطِيْسَ تُبْدُونَهَا وَ تُخْفُونَ كَثِيرًا ۚ وَعُلِّمْتُمْ مَّا لَمْ تَعْلَمُوا أَنْتُمْ وَلَا ابَاؤُكُمْ قُلِ اللهُ ثُمَّ ذَرْهُمْ فِي خَوْضِهِمْ يَلْعَبُونَ - ترجمہ ۔ ان منکروں نے تو اللہ کی کچھ بھی قدر نہ کی جیسی قدر کرنی چاہئے تھی جب وہ کہنے لگے کہ اللہ نے کسی آدمی پر کچھ نہیں اتارا پوچھ تو وہ کتاب روشن کس نے اتاری جو موسیٰ لے کر آئے لوگوں کے لئے ہدایت جس کو تم نے کاغذوں کے تاؤ بنارکھے ہیں جس کو تم ظاہر کرتے ہو اور بہت کچھ چھپاتے ہو اور تم کو وہ کچھ سکھایا گیا جس کو نہ تم جانتے تھے نہ تمہارے باپ دادا ۔ تو کہہ دے فقط اللہ ہی نے اتارا ہے ) پھر ان کو چھوڑ دے وہ اپنی بکو اس میں فرضی کھیل کھیلا کریں۔ تفسیر - ما قَدَرُوا اللهَ حَقَّ قَدْرِةِ - لوگوں نے اللہ کی قدر نہیں جانی۔ اس کی ایک مثال بیان فرماتا ہے کہ وہ کہتے ہیں ۔ مَا أَنْزَلَ اللهُ عَلَى بَشَرٍ مِّنْ شَيْءٍ ۔ اللہ نے کسی بندے پر کچھ نازل نہیں فرمایا۔ ہمارے ملک میں ایک فرقہ ہے جس کا نام ہے برہمو سماج ۔ وہ تمام مذاہب عالم کے ساتھ