حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۲) — Page 379
حقائق الفرقان ۳۷۹ سُورَةُ الْأَنْعَامِ نہاہت ہی نرمی کا برتاؤ کرتے ہیں ۔ مگر جب گند بولنے پر آتے ہیں تو ایسا گند بولتے ہیں کہ سب انبیاء کو کذاب قرار دیا ہے کیونکہ ان کا بھی یہی عقیدہ ہے ۔ مَا انْزَلَ اللهُ عَلَى بَشَرٍ مِّنْ شَيْءٍ حالانکہ وہ جانتے ہیں کہ انبیاء نے بڑی تحدی کے ساتھ باصرار کہا کہ ہم پر یہ خدا کی وحی نازل ہوئی اور ہمارا اس کلام میں کچھ دخل نہیں یہ لوگ آؤ كَذَّبَ بِالْحَقِّ لَمَّا جَاءَ - العنكبوت: ۶۹ ) کی مد میں آتے ہیں ۔ چونکہ ایک یہودی نے ایسا کہا اس لئے اس کو جواب دیا گیا۔ مَنْ أَنْزَلَ الْكِتَبَ الَّذِي جَاءَ بِهِ مُولی - کہ وہ کتاب جو موسی پر اتری تھی اور جسے تم مانتے ہو وہ کیا وحی الہی نہ تھی۔ برہموؤں کے لئے بھی یہی جواب ہو سکتا ہے کہ موسی کو فرعون کے مقابلہ میں جو نصرت ہوئی کیا ایک کذاب مفتری کی ایسی نصرت ہو سکتی ہے۔ قراطيس - معمولی کاغذ قرار دے رکھا ہے۔ ۲ مَّا لَمْ تَعْلَمُوا - احمدی قوم کو مخاطب فرما کر حضرت مولانا نے قرآن مجید اور اس کی تفاسیر اور اس کے پڑھنے کے متعلق تمام سہولتوں کا ذکر فرمایا اور بتایا کہ اس سے پہلے زمانے کے لوگوں کے لئے یہ اسباب نہ تھے۔ پھر آپ نے وَلَقَدْ يَسَّرْنَا الْقُرْآنَ - القمر : ۱۸) کی تفسیر میں فرمایا کہ اگر کوئی شخص اپنے طور پر تحقیق حق کے لئے بیٹھتا ۔ تو اس کے لئے ضروری تھا۔ تمام مذاہب عالم کی کتابوں کو اول سے آخر تک مطالعہ کرتا۔ مطالعہ کرنے کیلئے ان کی زبان کا صحیح علم حاصل کرتا۔ پھر انتخاب کرنے کے بعد ( جو کام ایک انجمن سے ہو سکتا ہے) کچھ صداقتیں اکٹھی کرتا۔ پھر بھی ان کے فیصلہ کرنے میں عاجز تھا لیکن قرآن مجید نے دُنیا کے مذاہب کی تمام صداقتوں کو نہ صرف جمع کیا بلکہ ان دعاوی کے دلائل بھی دیئے ہیں جو صرف اسی کتاب کا خاصہ ہے۔ دیکھئے اس پہلو سے قرآن کریم حصول صداقت وحق کے لئے کس قدر آسان ہے۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۵ مورخه ۳ ستمبر ۱۹۰۹ء صفحه (۹۸) اے یا جھٹلائے حق کو جب وہ اس کے پاس پہنچے ۔ ۲ حضرت خلیفة امسیح الاوّل ۔ مرتب سے اور کچھ شک نہیں کہ ہم نے آسان کر دیا قرآن کو ۔