حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۲)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 376 of 536

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۲) — Page 376

حقائق الفرقان ۳۷۶ سُوْرَةُ الْأَنْعَامِ ۷۷ تا ۷۹ - فَلَمَّا جَنَّ عَلَيْهِ الَّيْلُ رَا كَوْكَبًا قَالَ هُذَا رَبِّي فَلَمَّا أَفَلَ قَالَ لَا أُحِبُّ الْأَفِلِينَ - فَلَمَّا ذَا الْقَمَرَ بَازِنَا قَالَ هُذَا رَبِّي فَلَمَّا أَفَلَ قَالَ لَئِنْ لَمْ يَهْدِنِي رَبِّي لَا كُونَنَّ مِنَ الْقَوْمِ الضَّالِّينَ - فَلَمَّا رَا الشَّمْسَ بَازِغَةً قَالَ هُذَا رَبِّي هَذَا أَكْبَرُ فَلَمَّا أَفَلَتْ قَالَ يُقَوْمِ إِنِّي بَرِيءٌ مِّمَّا تُشْرِكُونَ - ترجمہ ۔ جب اس پر اندھیری رات ہوئی تو اس نے ایک تارا دیکھا۔ بولا کیا میرا یہی پروردگار ہو سکتا ہے پھر جب وہ تارا غروب ہو گیا کہا میں پسند نہیں کرتا ڈوبنے والوں کو ۔ پھر جب چاند کو چمکتا ہوا دیکھا بولا کیا یہ میرا رب ہو سکتا ہے پھر جب وہ بھی غروب ہو گیا تو ابراہیم نے کہا اگر مجھ کو میرا رب سمجھ نہ دیتا تو میں بھی نادان قوم میں سے ہو جاتا۔ پھر جب سورج جگمگاتا ہوا دیکھا بولا کیا یہ میرا رب ہو سکتا ہے یہ تو بہت بڑا ہے پھر جب وہ ڈوب گیا کہنے لگا اے قوم میں ان سے بیزار ہوں جن کو تم شریک مانتے ہو۔ تفسیر کو گیا ۔ مرکزی ۔ اس کی بہت پرستش ہوتی ہے۔ ہندو کام دیوتا اس کو کہتے ہیں ۔ هذا ربي ۔ یہ اشارہ بطور تحقیر کے ہے۔ لَّمْ يَهْدِتی ۔ اگر مجھے ہدایت نہ کی ہوتی ۔ معلوم ہوا کہ آپ اس سے پہلے ہدایت یاب تھے۔ یہ نہیں کہ اس وقت بھول سے تارے چاند کو رب کہہ رہے تھے۔ رَا الشَّمْسَ بَازِغَةً - جب سورج برج حمل میں آتا ہے۔ تو مجوسی ، آتشی شیشے کے آگے سیاہ کپڑا رکھ دیتے اور چندن کی لکڑیوں کو آگ لگاتے ۔ پھر وہ آگ برس تک محفوظ رکھتے اور موم بتیاں شام کے وقت اس سے جلاتے اور کہتے ۔ اے سورج تو غروب ہو چلا۔ پر یہ تیری ہی آتش کا فیض ہے کہ بتیاں روشن ہوئیں ۔ یہ دراصل چوٹ کی ہے۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۵ مورخه ۳ رستمبر ۱۹۰۹ء صفحه ۹۸،۹۷) ٨٠ - إِنِّي وَجَهْتُ وَجْهِيَ لِلَّذِي فَطَرَ السَّمَوتِ وَالْأَرْضَ حَنِيفًا وَ مَا أَنَا مِنَ الْمُشْرِكِينَ - ترجمہ ۔ میں نے تو اپنا منہ اسی کی طرف پھیر لیا ہے جس نے آسمان اور زمین بنائے ، سب سے الگ