حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۲)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 365 of 536

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۲) — Page 365

حقائق الفرقان ۳۶۵ سُورَةُ الْأَنْعَامِ نے بتایا کہ آپ کے باپ نے ہمیں ایک تعویذ دیا تھا۔ جس سے بیڑا پار ہو گیا۔ عرب جیسا مشرک ملک لوگوں کو یقین کہ یہ ( محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) مقرب بارگاہ الہی بنتا ہے۔ پس یہ تو سب کام کرا دے گا ۔ آپ ان کی شرک آمیز قوت سے کچھ فائدہ نہیں اٹھاتے ۔ بلکہ صاف کہتے ہیں۔ میرے پاس خزانے نہیں۔ میں غیب دان نہیں ۔ میں دیوتا کا اوتار نہیں ۔ میں تو ایک بشر ہوں ۔ جو حکم آئے اس کی تابعداری کرتا ہوں ۔ اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۴ مورخه ۲۶ اگست ۱۹۰۹ ء صفحه ۹۶) لا أَقُولُ لَكُم - ایک مشرک ملک میں پیدا ہونے والا کیا صفائی سے اعلان کرتا ہے۔ اس آیت سے مجھے نبی کریم سے بہت محبت ہوئی ۔ ( تشحیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ ماه ستمبر ۱۹۱۳ء صفحه ۴۵۳،۴۵۲) إِنْ أَتَّبِعُ إِلَّا مَا يُوحَى إِلَی ۔ میں اسی پر چلتا ہوں جو مجھ کو حکم آتا ہے۔ ( فصل الخطاب لمقد مہ اہل الکتاب حصہ دوم صفحه ۲۴۱ حاشیه ) ۵۳،۵۲۔ وَ اَنْذِرُ بِهِ الَّذِينَ يَخَافُونَ أَنْ يُحْشَرُوا إِلَى رَبِّهِمْ لَيْسَ لَهُمْ مِنْ دُونِهِ وَلِيٌّ وَلَا شَفِيعٌ لَعَلَّهُمْ يَتَّقُونَ وَ لَا تَطْرُدِ الَّذِينَ يَدْعُونَ رَبَّهُم بِالْغَدُوةِ وَ الْعَشِيِّ يُرِيدُونَ وَجْهَهُ مَا عَلَيْكَ مِنْ حِسَابِهِمْ مِّنْ شَيْءٍ وَمَا مِنْ حِسَابِكَ عَلَيْهِمْ مِّنْ شَيْءٍ فَتَطْرُدَهُمْ فَتَكُونَ مِنَ الظَّلِمِينَ - ترجمہ ۔ اور اس قرآن کے ذریعہ سے ڈرا اُن کو جو خوف رکھتے ہیں یہ کہ وہ اکٹھے کئے جائیں گے اپنے رب کی طرف اور ان کے لئے اللہ کے سوائے کوئی حمایتی نہیں اور نہ شفیع ہے تا کہ وہ اللہ کوسپر بنائیں۔ اور مت دھتکاروان لوگوں کو جو اپنے رب کو صبح و شام پکارا کرتے ہیں اسی کا منہ دیکھنا چاہتے ہیں ( بے ریا مخلص صرف مرضی حق پر چلنے والے) جن کا حساب تجھ پر کچھ بھی نہیں اور نہ تیرا حساب ان پر کچھ ہے تو تو دھکے دینے لگے ان کو ۔ ایسا کرے گا تو تو بے جا کام کرنے والوں میں سے ہو جائے گا۔ تفسیر - انْذِرُ بِهِ الَّذِينَ يَخَافُونَ ۔ وعظ ان کے لئے مفید ہوتا ہے۔ جنہیں یوم الحشر کا خوف ہے۔ ولی ۔ ظلمات سے نور کی طرف نکالنے والا ۔