حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۲)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 364 of 536

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۲) — Page 364

حقائق الفرقان ۳۶۴ سُورَةُ الْأَنْعَامِ سنو! اس نے جب استغفار کی کثرت کی تو اتفاق ایسا ہوا کہ جس روز اس کا مقدمہ پیش ہونا تھا۔ وہ حاکم کسی کو چارج دے گیا اور قائم مقام نے اس کے حق میں فیصلہ کیا۔ بِمَا كَانُوا يَفْسُقُونَ ۔ بد عہدی کی وجہ سے عذاب الہی آتا ہے۔ ہمارا بادشاہ ایسا نہیں کہ اسے کچھ خبر نہیں ۔ اس کی خفیہ پولیس ہر وقت عَنِ الْيَمِينِ وَ عَنِ الشَّمَالِ (المعارج:۳۸) ۔ موجود رہتی ہے اور مَا يَلْفِظُ مِنْ قَوْلِ إِلا لَدَيْهِ رَقِيبٌ عَتِيدٌ - (ق: ١٩ ) - ضمیمه اخبار بد ر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۴ مؤرخه ۲۶ را گست ۱۹۰۹ ء صفحه ۹۶٬۹۵) ۵۰ - وَالَّذِينَ كَذَّبُوا بِأَيْتِنَا يَمَسُّهُمُ الْعَذَابُ بِمَا كَانُوا۔ ا كَانُوا يَفْسُقُونَ ۔ - ترجمہ۔ اور جنہوں نے ہماری نشانیوں کو جھٹلایا تو ان کو عذاب چھوئے گا کیونکہ وہ نافرمانی کرتے تھے۔ کو گا تفسیر - يَمَشُّهُمُ الْعَذَابُ - مکذبین پر ضرور عذاب آئے گا۔ یہ پندرہویں دلیل ہے۔ ( تشحید الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ ماه ستمبر ۱۹۱۳ء صفحه ۴۵۲) ۵۱ - قُلْ لا أَقُولُ لَكُمْ عِنْدِي خَزَائِنُ اللهِ وَلَا أَعْلَمُ الْغَيْبَ وَلَا أَقُولُ لَكُمْ إِنِّي مَلَكَ إِنْ أَتَّبِعُ إِلَّا مَا يُوحَى إِلَى قُلْ هَلْ يَسْتَوِي الْأَعْمَى وَالْبَصِيرُ أَفَلَا تَتَفَكَّرُونَ ۔ ترجمہ ۔ تو کہہ دے میں تو تم سے یہ نہیں کہتا کہ میرے پاس اللہ کے خزانے ہیں اور نہ یہ کہتا ہوں کہ میں بڑا غیب کا جاننے والا ہوں اور نہ یہ کہتا ہوں کہ میں فرشتہ ہوں ( کہتا تو یہ ہوں ) کہ میں کسی کی پیروی کرنے والا نہیں مگر اسی کی جو میری طرف وحی کی جاتی ہے، اور کہہ دے کیا اندھا اور آنکھ والا دونوں برابر ہو سکتے ہیں تو کیا تم سوچتے نہیں۔ تفسیر - لا اقول لكم ۔ اس آیت نے مجھے رسول کریم کی بہت ہی محبت بڑھائی ہے۔ ایک دفعہ میں ایک کنوئیں پر گیا تو زمیندار نے میری بڑی خاطر کی ۔ میں حیران تھا کہ کیا وجہ ہے؟ آخر اس - ا دائیں طرف سے اور بائیں طرف سے۔ ے یہاں تک کہ کوئی بات بھی آدمی منہ سے نہیں نکالتا مگر اس کے پاس ایک نگہبان تیار رہتا ہے ( لکھ لینے کو ) ۔