حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۲) — Page 366
حقائق الفرقان ۳۶۶ سُورَةُ الْأَنْعَامِ وَلَا تَطْرُدِ الَّذِینَ ۔ انبیاء ایک آدمی کو وعظ نہیں کرتے۔ کیونکہ ممکن ہے کہ ضائع چلا جاوے۔ اس لئے وہ عام مجلس میں سمجھاتے ہیں۔ تا کوئی سعادت مند روح نجات پا جائے ۔ نبی کریم نے فرمایا رُبَّ مُبَلَّغ أَوْ عَى مِنْ سَامِع ! وجهة ۔ اس کی ذات اور توجہ ۔ - ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۴ مورخه ۲۶ اگست ۱۹۰۹ ء صفحه ۹۶) ۵۶،۵۵ - وَ إِذَا جَاءَكَ الَّذِينَ يُؤْمِنُونَ بِايْتِنَا فَقُلْ سَلَامٌ عَلَيْكُمْ كَتَبَ رَبُّكُمْ عَلَى نَفْسِهِ الرَّحْمَةَ أَنَّهُ مَنْ عَمِلَ مِنْكُمْ سُوءًا بِجَهَالَةٍ ثُمَّ تَابَ مِنْ بَعْدِهِ وَ أَصْلَحَ فَأَنَّهُ غَفُورٌ رَّحِيمٌ - وَكَذَلِكَ نُفَصِّلُ الْآيَتِ وَلِتَسْتَبِينَ سَبِيلُ ووو الْمُجْرِمِينَ - ترجمہ ۔ اور جب تیرے پاس وہ آیا کریں جو ہماری آیتوں کو مانتے ہیں تو تو ان کو سَلَامٌ عَلَيْكُمْ کہا کر تمہارے اللہ نے اپنے پر ٹھہرا رکھا ہے نبیوں اور کتابوں کا بھیجنا جو ( بڑی رحمت ہے ) ۔ جو تم میں سے کوئی برا کام کر بیٹھے نادانی سے پھر اللہ کی طرف رجوع کر لے اس کے بعد اور نیک بن جائے تو بے شک اللہ بڑا عیبوں کا ڈھانے والا سچی محنت کا بدلہ دینے والا ہے۔ اور ہم اسی طرح تفصیل وار آیتیں بیان کرتے ہیں اور نتیجہ یہ کہ خوب کھل جاوے اور واضح ہو جاوے راستہ قطع تعلق کرنے والوں کا ۔ تفسیر۔ تمہارے رب نے اپنے اوپر رحمت کو لکھ لیا ہے۔ ( تصدیق براہین احمدیہ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۱۳۹) تَابَ مِنْ بَعْدِهِ وَ أَصْلَحَ - توبہ کے ساتھ اصلاح کی قید ہے۔ الْمُجْرِمِينَ ۔ جناب النبی سے قطع کرنے والے۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۴ مؤرخه ۲۶ اگست ۱۹۰۹ صفحه ۹۶) لے کتنے ہی ہیں جنہیں جب بات پہنچائی جائے تو وہ سننے والے سے زیادہ محفوظ رکھنے والے ہیں ۔