حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۲)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 363 of 536

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۲) — Page 363

حقائق الفرقان ۳۶۳ سُوْرَةُ الْأَنْعَامِ ۴۷ - قُلْ أَرَعَيْتُمْ إِنْ أَخَذَ اللَّهُ سَمْعَكُمْ وَ اَبْصَارَكُمْ وَخَتَمَ عَلَى قُلُوبِكُمْ من الهُ غَيْرُ اللهِ يَأْتِيَكُمُ بِهِ أَنْظُرُ كَيْفَ نُصَرِّفُ الْأَيْتِ ثُمَّ هُمْ يَصْدِقُونَ - ترجمہ ۔ تم کہو دیکھو تو اگر اللہ چھین لے تمہاری شنوائی (یعنی کان ) اور بینائی ( یعنی آنکھیں ) اور تمہارے دل پر مہر لگا دے تو وہ کون سا معبود ہے اللہ کے سوا جو تمہیں کان اور آنکھ اور دل لا دے تو دیکھ تو ہم کس طرح ہیر پھیر کر نشانیاں لاتے ہیں پھر بھی وہ منہ پھیرے ہی چلے جاتے ہیں۔ تفسیر ۔ يَصْدِقُونَ ۔ روکتے ہیں ۔ تشحیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ ماه ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۵۲) ۴۹۔ وَمَا نُرْسِلُ الْمُرْسَلِينَ إِلَّا مُبَشِّرِينَ وَمُنْذِرِينَ فَمَنْ آمَنَ وَ أَصْلَحَ فَلَا خَوْفٌ عَلَيْهِمْ وَلَا هُمْ يَحْزَنُونَ - ترجمہ۔ اور ہم نے کوئی رسول نہیں بھیجا مگر وہ دوستوں کو خوشخبری سنانے والا اور دشمنوں کو ڈرانے والا تھا تو جس نے مان لیا اور اپنی حالت درست کر لی تو اس پر نہ کسی قسم کاغم ہو گا اور نہ وہ گزشتہ ہی عمل کے لئے پچھتائے گا۔ تفسير الا مُبَشِّرِينَ وَ مُنْذِرِينَ ۔ رسول عذاب کے لئے نہیں آتے ۔ بلکہ وہ تو پاک لوگوں کو تیار کرتے ہیں جن کو بشارت کامیابی دیتے ہیں اور کچھ گندے لوگ تیار ہوتے جاتے ہیں۔ ان کے لئے منذر ہوتے ہیں۔ مَنْ آمَنَ وَأَصْلَحَ - جو ایمان لائے۔ زبان ہی سے نہیں بلکہ اصلاح بھی کرے میں سچ کہتا ہوں کہ واقعی مومن لا خوف ولا یحزن ہوتا ہے۔ لوگ کہتے ہیں کہ ہم مومن ہیں اور ہم کو یہ دکھ ہے اور وہ دکھ ہے۔ میں کہتا ہوں کہ اس کلمہ پر غور کرو ۔ وَلَكِنَّ الْمُنْفِقِينَ لَا يَفْقَهُونَ ) يفقهون (المنافقون : ٨) ایک شخص نے مقدمہ میں مجھ سے سفارش کرانی چاہی۔ میں نے کہا كَذلِكَ نُوَلِّي بَعْضَ الظَّالِمِينَ بَعْضًا ۔ آپ کوئی ظالم ہوتا ہے تو اس پر ظالم کو متوتی کرتا ہے۔ پس تم اپنے ظلم کو دور کرو۔ میں نے سفارش بھی نہ کی مگر وہ حاکم بدل گیا۔ اے لیکن منافق سمجھتے ہی نہیں ۔