حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۲)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 356 of 536

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۲) — Page 356

حقائق الفرقان ۳۵۶ سُوْرَةُ الْأَنْعَامِ قصہ نہیں بے شک آدم - نوح - یعقوب ۔ ابراہیم - موسی - صالح " ۔ ہوڈ ۔ شعیب کا بیان ہے ۔ مگر صرف حضرت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے حال سے مطابق کرنے کے لئے ۔ گویا ان واقعات کے ذریعے پیشگوئی کی گئی ہے کہ تمہارے ساتھ بھی یہی معاملہ ہوگا ۔ پس وہ قصے نہیں بلکہ تمثیلی رنگ میں پیشگوئیاں ہیں ۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۴ مورخه ۲۶ اگست ۱۹۰۹ صفحه ۹۴) ۲۸- وَ لَوْ تَرَى إِذْ وُقِفُوا عَلَى النَّارِ فَقَالُوا يُلَيْتَنَا نُرَةٌ وَلَا تُكَذِّبَ بِأَيْتِ رَبَّنَا وَتَكُونَ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ۔ ترجمہ ۔ اور کیا اچھا ہو کہ تو دیکھے جب وہ کھڑے کئے جائیں گے آگ پر اور کہیں گے کاش ہم واپس پھیر دئے جائیں اور ہم اپنے رب کی نشانیوں کو نہ جھٹلاویں اور ایمان داروں میں ہو جاویں۔ تفسیر - وقِفُوا عَلَی النَّارِ ۔ جنگ کے سامنے یا دوزخ کے۔ تشحید الا ذبان جلد ۸ نمبر ۹ ماه ستمبر ۱۹۱۳ء صفحه ۴۵۲) ٣٠ وَقَالُوا إِنْ هِيَ إِلَّا حَيَاتُنَا الدُّنْيَا وَمَا نَحْنُ بِمَبْعُوثِينَ ۔ ترجمہ ۔ اور وہ یہ کہتے ہیں کہ ہمارا جینا تو بس اسی دنیا میں ہے اور ہم مرے پیچھے کچھ اٹھنے والے نہیں ۔ تفسیر - اِنْ هِيَ إِلا حَيَاتُنَا ۔ منہ سے نہ کہیں۔ مگر اکثر لوگ اپنے اعمال سے بھی ظاہر کرتے ہیں اور یہی گواہی دیتے ہیں کہ جو کچھ ہے دنیا ہی دنیا ہے۔ قال ۔ عام ہے جو چیز صرف بولنے کے لئے مخصوص نہیں بلکہ جس طرح کوئی امر ظاہر ہو۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۴ مورخه ۲۶ اگست ۱۹۰۹ صفحه ۹۴) ۳۲ - قَدْ خَسِرَ الَّذِينَ كَذَّبُوا بِلِقَاءِ اللَّهِ حَتَّى إِذَا جَاءَتْهُمُ السَّاعَةُ بَغْتَةً قَالُوا يُحَسْرَتَنَا عَلَى مَا فَرَّطْنَا فِيهَا وَهُمْ يَحْمِلُونَ أَوْزَارَهُمْ عَلَى ظُهُورِهِمْ أَلَا سَاءَ مَا يَزِرُونَ - ترجمہ ۔ ان لوگوں نے ٹوٹا پایا جنہوں نے اللہ کے دیدار کو جھٹلایا۔ یہاں تک کہ جب یکا یک ان پر