حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۲) — Page 355
حقائق الفرقان ۳۵۵ سُورَةُ الْأَنْعَامِ ۲۳، ۲۴ وَ يَوْمَ نَحْشُرُهُمْ جَمِيعًا ثُمَّ نَقُولُ لِلَّذِينَ أَشْرَكُوا أَيْنَ شُرَكَاؤُكُمُ الَّذِينَ كُنْتُمْ تَزْعُمُونَ - ثُمَّ لَمْ تَكُنْ فِتْنَتُهُمْ إِلَّا أَنْ قَالُوا وَ اللَّهِ رَبَّنَا مَا كُنَّا مُشْرِكِينَ - ترجمہ۔ اور جس دن ہم سب کو جمع کریں گے پھر مشرکوں سے کہیں گے کہ وہ تمہارے شریک کہاں ہیں جن پر تم زعم کرتے تھے۔ پھر اس کے سوا ان کا کوئی جھوٹا عذر نہ ہوگا کہ وہ کہیں گے اللہ کی قسم اللہ ہی ہمارا رب ہے ہم تو شرک نہیں کرتے تھے۔ تفسیر تَدْعُمُونَ ۔ جنہیں تم اپنے زعم باطل میں شریک باری تعالیٰ سمجھتے ہو۔ فتنتهم - عذر اور قول ان کا ۔ فتنہ کے معنے عذر عذر کے اس لئے کئے ہیں کہ یہ عذر بھی ان کے فتنہ و شرارت کے ضمن کی بات ہے۔) ہے۔ (ضمیمہ اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۴ مؤرخه ۲۶ را گست ۱۹۰۹ء صفحه ۹۴) لَمْ تَكُنْ فِتْنَتُهُمْ - يقيناً فتنہ کے معنی یہاں معذرت کے ہیں ۔ تشحیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ ماه ستمبر ۱۹۱۳ء صفحه ۴۵۲) ٢٦ - وَمِنْهُمْ مَنْ يَسْتَمِعُ إِلَيْكَ وَجَعَلْنَا عَلَى قُلُوبِهِمْ أَكِنَّةً أَنْ يَفْقَهُوهُ وَ فِي أَذَانِهِمْ وَقْرًا وَ إِنْ يَرَوْا كُلَّ آيَةٍ لَا يُؤْمِنُوا بِهَا حَتَّى إِذَا جَاءُوكَ يُجَادِلُونَكَ يَقُولُ الَّذِينَ كَفَرُوا إِنْ هَذَا إِلَّا أَسَاطِيرُ الْأَوَّلِينَ - ترجمہ ۔ اور بعض اُن میں سے ایسے ہیں کہ تیری طرف کان لگاتے ہیں اور ہم نے ان کے دلوں پر پردہ ڈال دیا ہے تا کہ وہ نہ سمجھ سکیں بات کو اور ان کے کانوں میں بوجھ اور بہرا پن رکھ دیا اور گو وہ دیکھ بھی لیں سب کی سب نشانیئیں جب بھی وہ نہ مانیں گے کبھی ان کو ۔ یہاں تک کہ وہ جب تیرے پاس لڑتے ہوئے آتے ہیں تو حق چھپانے والے یہی کہتے ہیں کہ یہ تو کچھ بھی نہیں مگر وہی اگلوں کی کہانیاں ہیں ۔ تفسیر ۔ تستمع ۔ سماع وہی ہے جو دل کے کانوں سے سنا جائے اور قبول کر لیا جائے ۔ وقرا۔ یوں تو سن لیتے تھے مطلب یہ ہے کہ حق نہ سنتے تھے۔ أَسَاطِیرُ ۔ سٹوریاں ہیں۔ مگر میں تمہیں بچے یقین کے ساتھ بتاتا ہوں کہ قرآن میں کوئی کہانیاں۔ Stories (مرتب)