حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۲) — Page 357
حقائق الفرقان ۳۵۷ سُورَةُ الْأَنْعَامِ گھڑی آ پہنچے گی تو چلا اٹھیں گے کہ ہائے افسوس ( وائے حسرت ) ہماری اس کو تاہی پر جو ہم نے اس میں کی اور وہ اپنے قصوروں کے بوجھ اپنی پیٹھوں پر لادے ہوئے ہوں گے۔ سن رکھو کیا ہی برا بوجھ ہے جولا دے پھرتے ہیں۔ تفسیر ما فرطنا ۔ جو ہم نے کوتاہی کی۔ اوزار - جمع وزر۔ اثم ۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۴ مؤرخه ۲۶ را گست ۱۹۰۹ صفحه (۹۴) يَحْمِلُونَ أَوْزَارَهُمْ - کفارہ کی تردید ( تشحیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ ماه ستمبر ۱۹۱۳ صفحه ۴۵۲) ۳۳ ، ۳۴- وَ مَا الْحَيُوةُ الدُّنْيَا إِلَّا لَعِبٌ وَ لَهُوَ وَ لَلدَّارُ الْآخِرَةُ خَيْرٌ لِلَّذِينَ يَتَّقُونَ أَفَلَا تَعْقِلُونَ - قَدْ نَعْلَمُ إِنَّهُ لَيَحْزُنُكَ الَّذِي يَقُولُونَ فَإِنَّهُمْ لَا يُكَذِّبُونَكَ وَلَكِنَّ الظَّلِمِينَ بِأَيْتِ اللَّهِ يَجْحَدُونَ - - ترجمہ ۔ اور دنیا کا جینا ہی کیا ہے مگر بے حقیقت اور فرضی کھیل اور اللہ کی طرف سے غافل کرنے والا اور آخرت کا گھر تو متقیوں کے لئے بہتر ہے تو کیا تم کچھ بھی سمجھ نہیں رکھتے ۔ ہم بخوبی جانتے ہیں کہ تجھ کو غمگین کر دیتی ہیں وہ باتیں جو وہ کہتے ہیں ( تو تو کیوں غمگین ہوتا ہے کیونکہ ) تیری تو کوئی بھی تکذیب نہیں کرتا لیکن بے جا کام کرنے والے اللہ ہی کی نشانیوں کا انکار کرتے ہیں۔ تفسیر - لعب ۔ بے حقیقت چیز ۔ لَهُو ۔ خدا سے غافل کرنے والی ۔ پس مومن کو چاہیے کہ وہ ہر کام سوچے کہ یہ بے حقیقت خدا سے غافل کرنے والا تو نہیں ۔ اور انجام کے لحاظ سے اچھا ہے یا نہیں۔ ليَحْزُنُكَ - جس طرح باپ بیٹے کے لئے ۔ بادشاہ رعایا کے واسطے یہ چاہتا ہے کہ وہ فرماں بردار ہوں ۔ اسی طرح انبیاء جن کو اُٹھتے بیٹھتے خدا کی عظمت مد نظر ہوتی ہے۔ یہی چاہتے ہیں کہ تمام لوگ خدا کے نیک بندے بن جاویں۔