حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۲)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 354 of 536

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۲) — Page 354

حقائق الفرقان ۳۵۴ سُوْرَةُ الْأَنْعَامِ اللهُ شَهِيدًا بَيْنِي وَبَيْنَكُمُ ۔ یہ چھٹی دلیل ہے۔ تشحید الا ذہان جلد ۸ نمبر ۹ ماه ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۵۲) ۲۱- الَّذِينَ آتَيْنَهُمُ الْكِتَبَ يَعْرِفُونَهُ كَمَا يَعْرِفُونَ أَبْنَاءَهُمْ وَ الَّذِينَ خَسِرُوا أَنْفُسَهُمْ فَهُمْ لَا يُؤْمِنُونَ۔ ترجمہ ۔ جن کو ہم نے کتاب دی ہے وہ رسول کو ایسا ہی پہچانتے ہیں۔ جیسا کہ اپنے بیٹوں کو پہچانتے ہیں وہ جو اپنا نقصان کر رہے ہیں وہ تو کبھی مانیں گے نہیں ۔ تفسیر الَّذِينَ آتَيْنَهُمُ الْكِتَبَ - فقراء ( جن راء ( جن کے سینوں میں کتاب ہوتی ہے ) علماء ( جن کے ہاتھوں میں کتاب ہوتی ہے ) امراء ( جن کی زبان پر کتاب ہوتی ہے ) حق سمجھ تو لیتے ہیں مگر شبہات میں رہتے ہیں۔ حالانکہ ایسے شبہات وہ اپنی اولاد کی نسبت بھی کر سکتے ہیں۔ پر پھر بھی اپنی اولاد کو مانتے ہیں۔ و ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۴ مورخه ۲۶ را گست ۱۹۰۹ صفحه (۹۴) اگست الَّذِينَ آتَيْنَهُمُ الْكِتَبَ ۔ اگلی کتب میں پیشگوئی اعمال ۲۳ آیت ۲۱ ۔ ساتویں دلیل ۔ تشهید الا ذبان جلد ۸ نمبر ۹ ماه ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۵۲) ۲۲ - وَمَنْ أَظْلَمُ مِمَّنِ افْتَرَى عَلَى اللهِ كَذِبًا أَوْ كَذَّبَ بِأَيْتِهِ إِنَّهُ لَا يُفْلِحُ الظَّلِمُونَ - ترجمہ ۔ اور اس سے بڑھ کر کون ظالم ہے جو اللہ پر جھوٹا بہتان باندھے یا اس کی نشانیوں کو جھٹلائے ۔ بے شک ظالم تو نہال اور با مراد نہیں ہوتے۔ تفسیر - إِنَّهُ لَا يُفْلِحُ الظَّلِمُونَ ۔ مفتری اور غیر مفتری کی شناخت کا معیار بتایا ہے کہ مفتری ظالم ہے وہ کبھی مظفر و منصور نہیں ہوتا۔ انسان تنہا بیٹھ کر تو بہت سی عمارتیں بنا لیتا ہے۔ مگر نہیں سمجھتا کہ خدا بھی ہے۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۴ مؤرخه ۲۶ را گست ۱۹۰۹ صفحه ۹۴) لا يُفْلِحُ الظَّلِمُونَ - مشرک تیرے مقابل میں مظفر و منصور نہ ہوں گے ۔ آٹھویں دلیل ۔ تشحیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ ماه ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۵۲)